اسلام آباد میں قربانی کے جانوروں کی 6 عارضی مویشی منڈیوں کو ریکارڈ 349.5 ملین روپے نیلام کر دیا گیا۔ قربانی کے جانوروں کی عارضی مویشی منڈیوں میں کیش لیس نظام کو یقینی بنایا جائیگا۔ نیلامی کا عمل میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنایا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق، سیکٹر I-12 کی عارضی مویشی منڈی 200.1 ملین روپے میں جبکہ سنگجانی میں عارضی مویشی منڈی 62.5 ملین روپے میں نیلام ہوئی۔ اسی طرح ضیاء مسجد کے مقام پر عارضی مویشی منڈی 50 ملین روپے اور سلطانہ فائونڈیشن کے مقام پر عارضی مویشی منڈی 25 ملین روپے میں نیلام ہوئی۔ جبکہ جاپان روڈ پر عارضی مویشی منڈی 6.2 ملین روپے اور بہارہ کہو پر عارضی مویشی 6.1 ملین روپے میں نیلام عام ہوئی۔ اسطرح مجموعی طور پر 6 مختلف مویشی منڈیوں کو 349.5 ملین روپے میں نیلام کیا گیا۔ گزشتہ برس منعقد ہونے والی عارضی مویشی منڈیوں کے نیلامی کے مقابلے میں تقریباً 120 فیصد اضافہ ہوا۔ مویشی منڈیوں کی نیلامی کا عمل مکمل طور پر شفاف اور میرٹ کی بنیادوں پر کیا گیا۔نیلامی کے عمل میں 104 بولی دہندگان نے بڑھ چڑھ کر شرکت کی۔شہر میں غیر قانونی مویشی منڈیوں کے قیام کی روک تھام کیلئے ڈی ایم اے کی متعلقہ ٹیمیں مختلف علاقوں میں مسلسل نگرانی کے عمل کو یقینی بنا رہی ہیں۔چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر سہیل اشرف کی ہدایت پر غیر قانونی مویشی منڈیوں کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کیا جائیگا۔ مویشی منڈیوں کے قیام کا مقصد عوام کی سہولت، حفظانِ صحت اور شہر کی صفائی کے معیار کو برقرار رکھنا ہے۔
Read Next
1 ہفتہ ago
اسلام آباد میں غیر قانونی قرار دی گئی ہاؤسنگ اسکیموں کو جلد ریگولرائز کردیا جائے گا:چیئرمین سی ڈی اے
2 ہفتے ago
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے کا اضافی چارج سنبھال لیا
جون 20, 2026
چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف کی اسلام آباد کی فضا کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے اے ڈی بی کے وفد سے ملاقات
جون 3, 2026
چیئر مین سی ڈی اے چیرمین سہیل اشرف نے اسلام آباد کی چار مارکیٹوں میں ایک ارب روپے کے ٹینڈر میں بد عنوانی کا نوٹس لے لیا،ڈی جی انفرا سٹرکچر حبیب اللہ شیخ سمیت مدثر پرویز، نقیب اللہ، عابد فاروق فارغ
مئی 18, 2026
چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف سے جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی کے وفد کی ملاقات
Related Articles
*سی ڈی اے کی زون فور میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں شاہین ٹاؤن اور اسلام آباد گرین پیراڈائز کے خلاف قانونی کارروائی*
مئی 4, 2026
چیئرمین سی ڈی اے کا زیر تعمیر نیشنل پولیس اکیڈمی بلڈنگ، ایلیٹ پولیس سکول اور اسلام آباد سیف سٹی کی توسیع کے منصوبے کا دورہ
اپریل 20, 2026
چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف کی زیر صدارت سی ڈی اے بورڈ کا سال 2026 کا چوتھا اجلاس،اہم فیصلے
اپریل 16, 2026



