وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی،سینیئر صوبائی وزیر سندھ ناصر شاہ تاریخی روہڑی ریلوے اسٹیشن کے اپ گریڈ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔روہڑی ریلوے اسٹیشن کا اپ گریڈیشن منصوبہ ایک ارب 30 کروڑ کی لاگت سے مکمل ہوگا۔منصوبے کیلئے پاکستان ریلوے ساٹھ فیصد،حکومت سندھ 40 فیصد ادائیگی کریگی۔
منصوبے کے تحت روہڑی ریلوے اسٹیشن کو جدید طرز پر بنایاُجائے گا۔منصوبے کی تکمیل کے بعد مسافروں کو تمام جدید سہولیات مل سکیں گی۔جدید منصوبے میں ویٹنگ ایریاز،پلیٹ فارمز،اسکیلٹرز،ماڈرن ریسٹورنٹ،واٹر سپلائی اسکیم شامل ہوں گی۔





