سی ڈی اے کی جانب سے اسلام آباد کے زون فور میں قائم غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں جن میں شامل شاہین ٹاؤن لہتراڈ روڈ اور اسلام آباد گرین پیراڈئز کے تمام انتظامی دفاتر بشمول سائٹ آفس اور پبلک ڈیلنگ آفس کو سربمہر کیا جاچکا ہے۔ پہلے مرحلے میں ان سوسائٹیوں کے انتظامی اور تشہیر کیلئے بنائے جانے والے دفاتر کو سربمہر کیا جارہا ہے۔مذکورہ غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کیخلاف کارروائی کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی آرڈیننس 1960 کی دفعات 49-سی، 46 اور 46-بی، آئی سی ٹی زوننگ ریگولیشنز 1992 کی شق 5(1) اور (3)، اور آئی سی ٹی زوننگ ریگولیشنز 1992 کے تحت بنائے گئے "پرائیویٹ ہاؤسنگ اسکیموں کیلئے منصوبہ بندی و ترقی کے ضوابط 2023” کی شق 40 تا 42 دفعات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پلاٹوں کی غیر قانونی خرید وفروخت کرنے پر عمل میں لائی گئی ہیں۔اس ضمن میں کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی انتظامیہ کے متعلقہ شعبہ جات کی جانب سے بارہا مرتبہ بذریعہ اخبار اشتہارات عوام الناس کو خبردار کر چکی ہے کہ وہ غیر قانونی ہاؤسنگ سکمیوں میں پلاٹ خریدنے سے اجتناب کریں اور سرمایہ کاری کرنے سے پہلے اس امر کی تسلی کرلیں کہ سوسائٹی کے سپانسر نے مطلوبہ شرائط پورا کرنے کے بعد CDA سے NOC حاصل کیا ہے۔ اس ضمن میں شہری ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے تازہ ترین سٹیٹس اور منظور شدہ لے آؤٹ پلانز کی تفصیل کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ویب سائٹ www.cda.gov.pk سے بھی چیک کرسکتے ہیں۔سی ڈی اے انتظامیہ نے غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں کیخلاف سخت اقدامات اٹھاتے ہوئے متعلقہ اداروں کو ایڈوائزری جاری کی ہیں کہ وہ ان اسکیموں میں بجلی اور گیس کے کنکشن فراہم نہ کریں۔ علاوہ ازیں غیر قانونی اسکیموں میں زمین اور گھروں کی خرید و فروخت پر فوری پابندی عائد کر دی گئی ہے۔اس ضمن میں سی ڈی اے انتظامیہ نے بھی عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ صرف سی ڈی اے سے منظور شدہ ہاؤسنگ اسکیموں میں سرمایہ کاری کریں۔ اسلام آباد کی تمام منظور شدہ اور غیر منظور ہاؤسنگ سوسائٹیز کی لسٹ سی ڈی اے کی ویب سائٹ پر جاری کی گئی تاکہ عوام الناس دھوکہ دہی سے نہ صرف بچ سکیں بلکہ انہیں مطلوبہ ہاؤسنگ سوسائٹی کی قانونی حیثیت کے بارے میں بھی آگاہی ہوسکے۔ اس ضمن میں الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کو بھی غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کی تشہیر سے روکنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
Read Next
1 دن ago
*سی ڈی اے بورڈ کے اجلاس میں بلڈنگ کنٹرول ریگولیشز 2023 میں ترامیم کی منظوری دے دی گئی*
3 ہفتے ago
اسلام آباد میں غیر قانونی قرار دی گئی ہاؤسنگ اسکیموں کو جلد ریگولرائز کردیا جائے گا:چیئرمین سی ڈی اے
4 ہفتے ago
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے کا اضافی چارج سنبھال لیا
جون 20, 2026
چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف کی اسلام آباد کی فضا کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے اے ڈی بی کے وفد سے ملاقات
جون 3, 2026
چیئر مین سی ڈی اے چیرمین سہیل اشرف نے اسلام آباد کی چار مارکیٹوں میں ایک ارب روپے کے ٹینڈر میں بد عنوانی کا نوٹس لے لیا،ڈی جی انفرا سٹرکچر حبیب اللہ شیخ سمیت مدثر پرویز، نقیب اللہ، عابد فاروق فارغ
Related Articles
*اسلام آباد میں 6 عارضی مویشی منڈیاں 349.5 ملین روپے میں نیلام، مویشی منڈیوں میں کیش لیس نظام نافذ العمل ھو گا*
اپریل 21, 2026
چیئرمین سی ڈی اے کا زیر تعمیر نیشنل پولیس اکیڈمی بلڈنگ، ایلیٹ پولیس سکول اور اسلام آباد سیف سٹی کی توسیع کے منصوبے کا دورہ
اپریل 20, 2026




