پنجاب کے مختلف اضلاع میں 13سہولت آن دی گو بازار بھی قائم ہوں گے۔ 27نئے سہولت بازارو ں میں 1300نئے بزنس شروع ہوں گے۔ 600سے زائد افراد کے لئے براہ راست ملازمت کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ نئے سہولت بازار بننے سے سالانہ 9کروڑ سے زائد شہری مستفید ہوسکیں گے۔بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت نئے سہولت بازار میں اوپن مارکیٹ سے40فیصد او رڈی سی ریٹ سے 18فیصد کم نرخ پر سبزیاں اور پھل وغیرہ دستیاب ہوں گے۔ نئے سہولت بازاروں کے قیام سے ساڑھے 8لاکھ سے زائد گھرانوں کو 5ارب 30کروڑ روپے کی بچت ہوگی۔ نئے سہولت بازار بننے سے مقامی سپلائی چینج اور کاروبار کو فروغ ملے گا۔ سہولت بازار میں دکانداروں کی سیل میں 24فیصد او رمنافع میں 23فیصد متوقع ہے۔سہولت بازاروں میں دکاندارو ں کو مفت بجلی، صفائی اور سکیورٹی سروسز کی مد میں تقریبا5 3کروڑ روپے کی سالانہ بچت ہوگی۔ ہر سہولت بازار کے مرکزی کنٹرول روم میں سی سی ٹی وی کیمرے کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی۔ 5 کلو میٹر کے اندر 40منٹ میں فری ہوم ڈلیوری کی سروس سے نہ صرف وقت بلکہ ایندھن کی بھی بچت ہوگی۔ بھکر، میانوالی،پاکپتن، راجن پور، مظفر گڑھ،، منڈی بہاؤالدین،راولپنڈی، اٹک او رجہلم کی تحصیلوں میں نئے سہولت بازِاربنیں گے۔ خانیوال،فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، بہاولپور، بہاولنگر، اوکاڑہ، سیالکوٹ، گجرات اور سرگودھا بھی نئے سہولت بازار پراجیکٹ میں شامل ہیں۔ لاہور،جہلم، بھکر، راولپنڈی، قصور اور فیصل آباد کی مختلف تحصیلوں میں سہولت آن دی گو بازار قائم ہوں گے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پنجاب کے عوام کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی کا عہد ہر صورت نبھائیں گے۔ سہولت بازار میں کم سے کم نرخ پر سبزیاں اور پھل ملنے سے عوام کو واضح معاشی ریلیف ملے گا۔ سہولت بازار میں صاف ستھرے ماحول میں بہترین پھل،سبزیاں اور دیگر سامان ارزاں نرخ پر دستیاب ہوگا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ سہولت بازار میں پارکنگ، بیٹھنے کے لئے جگہ اور بزرگ شہریو ں کے لئے الگ کاؤنٹر قائم کئے جائیں گے۔ سہولت بازار میں پینے کے صاف پانی،مسجداور فیملی فرینڈلی ماحول فراہم کیاجائے گا۔
Read Next
2 گھنٹے ago
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں ”پنجاب ڈویلپمنٹ پلان“ پرپیشرفت کی رپورٹ پیش
1 دن ago
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی فیصل آباد ماس ٹرانزٹ سسٹم کا تعمیراتی عمل تیز کرنے کی ہدایت
2 دن ago
*وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ سسٹم کے ڈیزائن کی منظوری دے دی*
3 دن ago
*حکومت پنجاب نے2027 پتنگ بازی کیلئے نئے قواعدو ضوابط کا اعلان کر دیا*
3 دن ago
*وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پاکستان کے پہلے رحمت کارڈ پروگرام کا ڈیجیٹل افتتاح کر دیا*
Related Articles
پنجاب تقرروتبادلے،نادیہ شفیق ممبر پی اینڈ ڈی بورڈ،عبدالجبار ایڈیشنل کمشنر ریونیو لاہور تعینات
3 دن ago
*وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کچہ ایریا میں 23ارب روپے کے تاریخی ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کا اعلان*
4 دن ago
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے اکیڈمی ایوارڈ (آسکر)یافتہ پاکستانی نژاد فلمساز،جرنلسٹ شرمین عبید چنائے کی ملاقات
5 دن ago
لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کی سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس،فیز ٹو میں 8780 میں سے 6332 گلیاں، سڑکیں مکمل،بریفنگ
6 دن ago


