حکومت پنجاب نے 7 ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے،نوٹیفکیشن

حکومت پنجاب نے متعدد افسران کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سلمان ظفر کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر سیالکوٹ تعینات کردیا گیا ہے۔محمد عارف قریشی کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر اٹک تعینات کردیا گیا ہے۔ سلیمان منشاء کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انفورسمنٹ چکوال تعینات کردیا گیا ہے۔منور حسین کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوشل سروسز خانیوال تعینات کردیا گیا ہے۔ راشد اقبال کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوشل سروسز فیصل آباد تعینات کردیا گیا ہے۔محمد ابراہیم ارباب کی خدمات پنجاب پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے سپرد کر دی گئی ہیں۔مدثر ممتاز ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوشل سروسز فیصل آباد کو محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

جواب دیں

Back to top button