سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کی زیر صدارت پنجاب چیریٹیز کمیشن کا 26واں اجلاس منعقد ہوا۔سیکرٹری ہاؤسنگ و کمشنر پنجاب چیریٹیز کمیشن نور الامین مینگل نے اجلاس میں آن لائن شرکت کی جبکہ کمشنر پنجاب چیریٹیز کمیشن ڈاکٹر اسامہ صدیق بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر کرنل شہزاد امیر نے ادارے کی کارکردگی اور مستقبل کے پلان بارے بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ چیریٹیز کمیشن پنجاب بھر میں این جی اوز کی استعداد کار بڑھانے کے منصوبے پر عمل پیرا ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں قائم 8,345 این جی اوز کیساتھ مستقل رابطے میں ہیں۔ این جی اوز کو منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت جیسے خطرات سے بچاؤ کی تربیت دی جا رہی ہے۔ اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ خیراتی اداروں میں شفافیت کے فروغ، منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی جانب سے این جی اوز کے غلط استعمال کی روک تھام کیلئے آڈٹ مینجمنٹ سسٹم نافذ کیا گیا ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ خیراتی اداروں، منتظمین اور مستفید ہونے والوں کی نگرانی اور جوابدہی کا نظام قائم کیا گیا ہے۔ مشکوک سرگرمی کی صورت میں متعلقہ خیراتی ادارے کی انکوائری اور آڈٹ کیا جاتا ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ قانون کی خلاف ورزی پر کسی بھی خیراتی ادارے کا چندہ جمع کرنے کیلئے دیا گیا اجازت نامہ منسوخ کیا جاسکتا ہے۔ خیراتی اداروں، ٹرسٹیز اور سٹاف کو تمام ضروری راہنمائی، تربیت اور مشاورت فراہم کی جا رہی ہے۔ پنجاب چیریٹیز کمیشن چیٹ بوٹ اور رسک بیسڈ اسسمنٹ فریم ورک پر مشتمل جامع نظام سے خیراتی اداروں کی راہنمائی کر رہا ہے۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے والی این جی اوز کے خلاف انکوائریوں اور انفورسمنٹ ایکشنز بارے بھی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پُرامن اور ہم آہنگ معاشرے کا قیام حکومتِ پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ پنجاب میں تمام خیراتی اداروں کی چیریٹیز کمیشن سے رجسٹریشن لازم ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور سول سوسائٹی کے درمیان باہمی اعتماد، شفافیت اور اشتراک پر مبنی تعلقات ناگزیر ہیں۔ پنجاب چیریٹیز کمیشن خیراتی اداروں پر عوام کے اعتماد کو برقرار رکھنے کیلئے مصروف عمل ہے۔ سیکرٹری داخلہ نے تنبیہ کی کہ خیراتی اداروں اور متعلقہ مستحقین کے حقوق اور مفادات کا تحفظ چیریٹیز کمیشن کی ذمہ داری ہے۔ سیکرٹری داخلہ نے ہدایت کی کہ تمام خیراتی ادارے خیراتی فنڈز کے استعمال میں قوانین کی پاسداری یقینی بنائیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پنجاب چیریٹیز کمیشن بطور ریگولیٹر اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کیساتھ ساتھ خیراتی اداروں کی سہولت اور راہنمائی کیلئے اقدامات جاری رکھے۔
Read Next
1 دن ago
*سندھ کے پروبیشنری افسران کا ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کو خراج تحسین*
2 دن ago
*مریم نواز شریف کی ساہیوال امد،6208 طلبہ میں ہونہار سکالر شپ اورلیپ ٹاپ کے تحائف تقسیم*
3 دن ago
حکومت پنجاب نے گریڈ19 کے 21 پروفیسرز کو گریڈ 20 میں ترقی دے دی،نوٹیفکیشن جاری
5 دن ago
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا ایک ہفتے کے اندر ستھرا پنجاب کے ورکرز اور مشینری پوری کرنے کا ہدف
6 دن ago





