وزیراعلیٰ مریم نوازشریف طلبہ سے ملنے کیلئے براستہ موٹر وے علم و یقین کا قافلہ لیکرساہیوال پہنچ گئیں۔ساہیوال کے 6208 طلبہ میں ہونہار سکالر شپ اورلیپ ٹاپ کے تحائف تقسیم کیے۔ یونیورسٹی آف ساہیوال میں وزیراعلیٰ مریم نوازشریف لیپ ٹاپ سکیم اورہونہار شکالر شپ تقسیم کی آٹھویں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب گاہ میں آمد پر طلبہ نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا بے مثال جوش و خروش سے استقبال کیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے وزرا اور ارکان کا نشستوں پر جاکر مزاج پرسی کی اورساہیوال گورنمنٹ سپیشل سکول کی سپیشل طالبات کے قرآنی خطاطی ک نمونہ پیش کرنے پر اظہار مسرت کیا۔ ساہیوال یونیورسٹی کے طلبہ نے قائد محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے پورٹریٹ اور سکچ پیش کئے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے خیرمقدم کرنے والے معصوم بچوں کو پیار کیا، طلبہ کیساتھ قومی ترانہ پیش کیا اور پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے قرآن خواں اور نعت گو بچوں سے شفقت کا اظہار کیا۔ لیپ ٹاپ اور ہو نہارسکالر شپ ہولڈر طلبہ کے اعزاز میں پولیس گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔یونیورسٹی آف ساہیوال کی ایک طالبہ نے8 کہا کہ لیپ ٹاپ ایک مشینری نہیں بلکہ ترقی کا دروازہ ہے۔ پنجاب کی بیٹیوں پر اعتماد کرنے پر وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ لیپ ٹاپ اور ہونہار سکالرز ایورڈ جرنی” پر فیض یاب علی اور قراہ العین نے تاثرات بیان کئے اور وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف پر لکھی کتاب ”پنجاب کی بہادر بیٹی“ پیش کی۔ ”آپ آئیں تو بہاروں پہ یقیں آیا،ہم ہنر مند ہوئے آپ کے باعث”طالبہ نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کے بارے میں نظم پیش کی تقریب میں ساہیوال کے پراجیکٹ سے متعلق خصوصی ڈاکومنٹری پیش کی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے طلبہ کو لیپ ٹاپ اور ہونہار سکالر شپ کے چیک دئیے۔ صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے لیپ ٹاپ اور ہونہار سکالر شپ کے بارے میں بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے بتایا کہ ساہیوال یونیورسٹی کی گرانٹ 4 کروڑ سے 40 کروڑ کر دی گئی۔ ساہیوال یونیورسٹی میں طلبہ کی تعداد 5 سے 6.5 ہزار اور اوکاڑہ یونیورسٹی میں 7 سے 17 ہزار پہنچ گئی۔ ساہیوال ڈویژن کے 4746طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ کے تحائف مل گئے۔ سرکاری یونیورسٹیوں کے 2570طلبہ،میڈیکل کالج 171طلبہ،نرسنگ کالج کی161طالبات کیلئے لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے۔ پرائیویٹ اورفیڈرل یونیورسٹی کے 544جبکہ کالجز کے 1305طلباء کو لیپ ٹاپ مل گئے۔ ساہیوال ڈویژن کے 1462طلبہ کیلئے 4کروڑ20لاکھ روپے کے سکالرشپ مل گئے۔ سرکاری یونیورسٹیز کے 807،میڈیکل کالجز کے 55،سرکاری کالجز کے 547طلبہ کوسکالرشپ ملیں گے۔ پنجاب کے دیگر ڈویژن میں طلبہ کو 38182لیپ ٹاپ مل چکے ہیں۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر آزاد جموں و کشمیر کے 517،گلگت کے 479، بلوچستان کے 938اورکے پی کے 3135طلبہ کو ہونہار شکالر شپ مل چکے ہیں۔ مجموعی طورپر 108488طلبہ کو ہونہارسکالر شپ کی ادائیگی مکمل ہونہار سکالر شپ فیز فور کا آغاز جلد ہوگا۔






