حکومت پنجاب نے متعدد اعلٰی افسران کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تقرری کے منتظر علی جان خان کو سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ تعینات کر دیا گیا ہے۔مدثر ریاض ملک کو محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔فضل الرحمان سکریٹری حکومت پنجاب، یوتھ افیئرز اینڈ اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کو ممبر، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، پنجاب کے طور پر تعینات کر دیاگیاہے
۔ڈاکٹر آصف طفیل کمشنر، ساہیوال ڈویژن، ساہیوال کو سیکرٹری یوتھ افیئرز اینڈ اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ تعینات کیا گیا ہے۔کیپٹن(ریٹائرڈ) محمد وسیم ڈائریکٹر جنرل، وائلڈ لائف اینڈ پارکس، پنجاب کےبطور ڈائریکٹر جنرل (فوڈ) / کین کمشنر، پنجاب تبادلے کے احکامات منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔
محمد سیف انور جاپا ڈائریکٹر جنرل، پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA)، پنجاب کو ڈائریکٹر جنرل (فوڈ) / کین کمشنر، پنجاب کے طور پر تعینات کر دیاگیاہے۔





