وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سی ایم ای بائیک سکیم فیز ٹوکا آغاز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سی ایم ای بائیک سکیم فیز ٹوکا آغازکردیاگیاہے-پنجاب کے طلبہ کے لئے ہونہارسکالر شپ، لیپ ٹاپ کے بعد ای بائیکس بھی شروع ہوچکی ہیں -صرف دو دن میں پنجاب سے 4 لاکھ32 ہزار طلبہ نے سی ایم ای بائیک سکیم میں رجسٹریشن کرائی ہے-سی ایم ای بائیک سکیم میں دو لاکھ 65ہزار طلبہ کی درخواست جمع ہونے کا عمل جاری ہے-سی ایم ای بائیک سکیم کیلئے ایک لاکھ 8 ہزار سے زائد طلبہ کی درخواستیں پراسس مکمل ہونے پر جمع ہوگئیں -سیکرٹری ٹرانسپورٹ عمران سکندر بلوچ نے بتایا کہ طلبہ سی ایم الیکٹرک بائیک سکیم کیلئے ”bikes.punjab.gov.pk“ پر4 اکتوبرتک اپلائی کرسکتے ہیں -سی ایم ای بائیک سکیم (فیز2) کے لیے پنجاب کا ڈومیسائل یا شناختی کارڈ بنیادی ضرورت ہے-ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) سے منظور شدہ سرکاری یا نجی ڈگری کالج یا یونیورسٹی کا ریگولر طالب علم ہونا ضروری ہے -سی ایم الیکٹرک بائیک سکیم کیلئے طالب علم کی عمر کم از کم 18 سال ہونی چاہیے – سی ایم الیکٹرک بائیک سکیم میں اپلائی کرنے کیلئے لرنر ڈرائیونگ لائسنس یا موٹرسائیکل ڈرائیونگ لائسنس ہونا چاہیے – سی ایم الیکٹرک بائیک سکیم میں ایک فیملی سے ایک طالب علم کو ہی ای بائیک ملے گی-عمران سکندر بلوچ نے بتایا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر سی ایم الیکٹرک بائیک سکیم میں طلبہ کیلئے ڈاؤن پیمنٹ معاف کردی گئی ہے- حکومت پنجاب سی ایم الیکٹرک بائیک سکیم پر انٹرسٹ اور انشورنس بھی ادا کرے گی- سی ایم الیکٹرک بائیک حاصل کرنے والے طلبہ صرف3028روپے ماہانہ اداکر یں گے -سی ایم الیکٹرک بائیک سکیم میں بائیک کے ساتھ ہیلمٹ اور سیفٹی راڈ مفت ملے گا -سی ایم الیکٹرک بائیک سکیم میں طلبہ کو ای بائیک کی دو روزہ ٹریننگ دی جائے گی-وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پراسیس مکمل ہونے کے بعد چھ ہفتوں میں ای بائیک کی فراہمی کیلئے اقدامات کا حکم دے دیا-

جواب دیں

Back to top button