بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا گلبرگ زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن دو مسمار،تین سربمہر

بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ نے ایڈمنسٹریٹر وڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ علی اعجاز کی ہدایت پر گلبرگ زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کیا۔

میٹروپولیٹن آفیسر پلاننگ ڈاکٹر رائے امتیاز حسن کی نگرانی میں اسکواڈ نے 2 غیر قانونی تعمیرات کو مسمار جبکہ تین کو سیل کر دیا۔جن علاقوں میں آپریشن کیا گیا ان میں علامہ اقبال روڈ،نکلسن روڈ،گڑھی شاہو، حبیب اللہ روڈ اور کینال پارک سٹریٹ شامل ہے۔

جواب دیں

Back to top button