*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز کے ہمراہ کا لاہور جنرل ہسپتال کا دورہ*

کمشنر لاہور ڈویژن نعمان یوسف نے ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز کے ہمراہ لاہور جنرل ہسپتال کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کے باہر فائر ہائیڈرینٹس کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہسپتال وارڈز اور کاریڈورز میں آگ بجھانے والے آلات کی تنصیب و فعالیت کو چیک کیا۔ اس موقع پر جنرل ہسپتال میں ریسکیو 1122 اور ہسپتال انتظامیہ نے ایمرجنسی کی صورت میں ہنگامی اخراج مارک ایکسرسائز کا مظاہرہ کیا۔ ریسکیو 1122 اور ہسپتال انتظامیہ نے نرسری وارڈ سے ڈمی بچوں کو ہنگامی صورتحال میں ہسپتال سے باہر لانے کا عملی مظاہرہ پیش کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کمشنر لاہور نعمان یوسف نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایات پر ٹی ایچ کیو، ڈی ایچ کیوز اور و ٹیچنگ ہسپتالوں میں سیفٹی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122 کی نشاندہی پر فائرہائڈرنیٹس و سیفٹی آلات نصب کیے جارہے ہیں، سیفٹی آلات استعمال کی تربیت کو بھی ترجیحی بنیادوں پر مکمل طور پر چیک کیا جا رہا ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ریسکیو 1122 اور پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو سیفٹی پروٹوکولز پر ایک پیج پر ہونا چاہئیے، ریسکیو 1122 تمام ہیلتھ فسیلیٹیز میں فائر آڈت رپورٹ جلد ازجلد مکمل کرے۔ کمشنر لاہور نے مزید کہا کہ ہسپتال انتظامیہ کی انٹرنل ٹیمز تمام پہلووں سے سیفٹی آلات کی فعالیت کو قائم رکھیں، تمام ہسپتالوں کو ضلعی انتظامیہ کا مکمل تعاون حاصل ہے ٹیمیں فزیکل کام مکمل کریں۔

جواب دیں

Back to top button