گلشن راوی ایل ڈی اے کی کروڑوں روپے مالیت کی اراضی پر قبضہ اور تعمیرات

ایل ڈی اے کے شعبہ اسٹیٹ اور ٹاؤن پلاننگ کے مافیا نے گلشن راوی کے مزید 2 سرکاری پلاٹوں پر قبضہ کروا کے تعمیرات کروا دیں۔کروڑوں روپے مالیت کی یہ اراضی ایل ڈی اے کی ملکیتی ہے۔پلاٹ نمبر 107 بلاک اے گلشن راوی اور پلاٹ نمبر 86 بلاک بی گلشن راوی پر قبضہ کروا کے تعمیرات کروائی جا رہی ہیں ۔جس میں ایل ڈی اے کے دو ملازمین اشرف اور غلام مصطفٰی ملوث بتائے جا رہے ہیں۔گلشن راوی کے درجنوں ایل ڈی اے کے پلاٹوں پر مختصر عرصہ میں قبضے کروا کر کمرشل اور رہائشی تعمیرات کروائی جا چکی ہیں۔اس حوالے سے ایل ڈی اے کا شعبہ اسٹیٹ اور ٹاؤن پلاننگ دونوں کا کلیدی کردار ہے۔گلشن راوی کے مکینوں نے وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد اور ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button