*ایل ڈی اے نے ریلوے سٹیشن کے بعد آزادی سکوائر پر رنگا رنگ ڈانسنگ فاﺅنٹین نصب کر دیا*

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور کے شہریوں کے لیے ایک اور تحفہ دے دیا۔وزیراعلٰی پنجاب کی ہدایت پرایل ڈی اے نے ریلوے سٹیشن کے بعد آزادی سکوائر پر رنگا رنگ ڈانسنگ فاﺅنٹین نصب کر دیااورخصوصی ویڈیوبھی جاری کر دی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہاکہ دیدہ زیب اوررنگا رنگ ڈانسنگ فاونٹین سے آزادی سکوائر کوایک نئی شکل ملی ہے۔انہوں نے بتایاکہ اربن ری جنریشن کے تحت لاہور ریلوے اسٹیشن اور اس کے اطراف ترقیاتی کام مکمل کیے گئے ہیں۔ریلوے کے ذریعے لاہور آنے والے شہریوں کو لاہور کی ایک نئی اور خوبصورت شکل نظر آتی ہے۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے کہاکہ ریلوے اسٹیشن اور اس کے اطرف کی خوبصورت اور نئی شکل سے شہری منظر نامہ میں مثبت تبدیلی آئی ہے۔ریلوے اسٹیشن اور اطراف میں ترقیاتی کاموں سے علاقے کا فساڈ بہتر ، ڈسٹ فری اور ماحول دوست ہوا ہے۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہاکہ پورے علاقے کی اپ گریڈیشن سے گندگی ، ماحولیاتی آلودگی اور تجاوزات کا خاتمہ، ٹریفک روانی میں بہتری آئی ہے۔

جواب دیں

Back to top button