بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ ریگولیشن کا تحصیل شالیمار میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن

بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ ریگولیشن نے ایڈمنسٹریٹر وڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز، چیف آفیسر کلیم یوسف کی ہدایت پر شہر کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن کیا۔میٹروپولیٹن آفیسر ریگولیشنز جواد الحسن گوندل اور انچارج آپریشن تحصیل شالیمار شہزاد رسول کی نگرانی میں اسکواڈ نے

جی ٹی روڈ،کپ سٹور،گڑھی شاہو بازار،علامہ اقبال روڈ،حاجی کیمپ،لکشمی چوک،نسبت روڈ،فوڈ سٹریٹ گوالمنڈی کے ایریا میں کارروائی کر کے تجاوزات کا صفایا کر دیا۔کئی ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا گیا۔میٹروپولیٹن آفیسر ریگولیشنز جواد الحسن گوندل نے کہا ہے کہ تجاوز کنندگان سے کوئی رعایت نہیں ہوگی۔لاہور سے تجاوزات کا مکمل خاتمہ اور روک تھام کے حوالے سے وزیر اعلٰی پنجاب کے احکامات پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا۔دوبارہ تجاوزات کی صورت میں سامان ضبط کے علاوہ مقدمات درج اور گرفتاریاں ہونگی۔

جواب دیں

Back to top button