ایم سی ایل کے شعبہ ریگولیشن کا اوور چارجنگ کے خلاف اندرون لاہور آپریشن،زائد پارکنگ فیس وصول کرنے پر10 افراد گرفتار

ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز اور چیف آفیسر ایم سی ایل کلیم یوسف کی ہدایت پر اوور چارجنگ کے خلاف اندرون لاہور، شاہ عالم مارکیٹ اور سرکلر روڈ پر کارروائی کی گئی۔کارروائی کے دوران اوور چارجنگ میں ملوث 10 افراد کو گرفتار کروایا گیا

، جبکہ متعلقہ مقامات پر پارکنگ فیس کی وصولی اور مقررہ نرخوں کی خلاف ورزی کی بھی چیکنگ کی گئی۔یہ آپریشن جواد الحسن گوندل، میٹروپولیٹن آفیسر ریگولیشن کی زیرِ نگرانی کیا گیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر شہری سہولیات مدثر اسلم نے خود بھی آپریشن کا جائزہ لیا۔میٹروپولیٹن آفیسر ریگولیشنز جواد الحسن گوندل نے کہا ہے کہ ڈی سی لاہور کیپٹن ریٹائرڈ علی اعجاز کی ہدایت کے مطابق شہریوں سے مقررہ نرخوں سے زائد پارکنگ فیس وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی۔

جواب دیں

Back to top button