بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا داتا گنج بخش زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،3 مسمار،دو سربمہر

بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ نے ایڈمنسٹریٹر وڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کی ہدایت پر غیرقانونی تعمیرات کے خلاف داتا گنج بخش زون میں آپریشن کیا۔

میٹروپولیٹن آفیسر پلاننگ ڈاکٹر رائے امتیاز حسن کی نگرانی میں اسکواڈ نے 3 غیر قانونی تعمیرات کو مسمار جبکہ دو کو سیل کر دیا۔زونل آفیسر پلاننگ داتا گنج بخش زون حافظ شعیب اور بلڈنگ و انفورسمنٹ انسپکٹر شہباز سلمان اور دیگر پر مشتمل مسماری اسکواڈ نے جن علاقوں میں آپریشن کیا ان میں سرکلر روڈ،لنک ہال روڈ،ساندہ،اسلام پورہ، عالمگیر روڈ شامل ہیں۔

جواب دیں

Back to top button