وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے کنوداس واٹر سپلائی منصوبے کے حوالے سے دیئے جانے والی بریفنگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مفاد عامہ کے اس اہم منصوبے کا مقصد سکارکوئی، کنوداس اور کے آئی یو تک کے لوگوں کو صاف پینے کا پانی فراہم کرنا ہے۔ جن گھروں کو ابھی تک اس پروجیکٹ سے پانی کے کنکشن نہیں دیئے گئے ہیں ان کو کنکشن دیئے جائیں۔ سکارکوئی اور کنوداس کے عوام کی جانب سے صاف پینے کے پانی کی فراہمی کے عدم دستیابی کے شکایات موصول ہورہی ہیں ان کے ازالہ ترجیحی بنیادوں پر کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ ٹریٹمنٹ پلان کا کام جلد مکمل کیاجائے۔ اس اہم منصوبے کو ڈیزائن کرتے وقت معروضی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے سولر کا منصوبہ پی سی ون میں شامل کرنا چاہئے تھا۔ بجلی کی عدم دستیابی کی صورت میں بیک اپ کا نہ ہونا ناقص منصوبہ بندی اور نااہلی ظاہر کرتا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ محکمے کی نااہلی کی وجہ سے اس اہم منصوبے کے ثمرات عوام تک نہیں پہنچ رہے ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی اس منصوبے کی تکمیل کو نومبر تک یقینی بنائیں اور تمام کاموں کی خود نگرانی کریں۔ عوام کو بلاتعطل صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے صوبائی حکومت سولر پلیٹ فراہم کرے گی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی سٹاف کے ہمراہ متعلقہ علاقوں کا دورہ کرکے عوام کے شکایات کا ازالہ کرنے کیلئے اقدامات کرے اور منصوبے کے معیار اور رفتار کو یقینی بناتے ہوئے رواں سال کے نومبر تک ہر صورت اس منصوبے کی تکمیل کو یقینی بنائیں۔
Read Next
7 گھنٹے ago
شہری علاقوں میں سب سے بڑا مسئلہ بے ہنگم تعمیرات کا ہے،وزیر اعلٰی گلگت بلتستان امجد حسین
3 دن ago
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے سید جلال علی شاہ کو وزارت اطلاعات کا اضافی قلمدان سونپ دیا ۔۔۔۔
4 دن ago
سولہ میگاواٹ نلتر پاور پروجیکٹ مکمل ہو چکا ہے وزیر اعظم افتتاح کریں گے،وزیر اعلٰی گلگت بلتستان
1 ہفتہ ago
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان ایڈووکیٹ امجد حسین آذر کی مزار قائد پر حاضری
1 ہفتہ ago
گلگت بلتستان حکومت کا کسان دوست اقدام،گندم کا معیاری بیج 50 فیصد رعایت پر فراہم کرنے کا فیصلہ
Related Articles
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا داریل ایکسپریس وے پر جاری کام میں سست روی پر عدم اطمینان کا اظہار
2 ہفتے ago
دیامر بھاشا ڈیم کے سی بی ایمز کے تحت چلاس سیف سٹی پروجیکٹ کی تعمیر کے حوالے سےاعلیٰ سطحی اجلاس
2 ہفتے ago




