کمشنر لاہور نعمان یوسف کا انسداد ڈینگی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کیلئے داتا گنج بخش زون کے مختلف علاقوں کا دورہ

کمشنر لاہور نعمان یوسف نے انسداد ڈینگی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کیلئے داتا گنج بخش ٹاون کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور نے ساندہ کی اندرون گلیوں اور یونین کونسل 79 کا دورہ کیا اور انسداد ڈینگی سرویلنس فیلڈ ٹیموں کی کارکردگی و ریکارڈ کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران نے انسداد ڈینگی سرگرمیوں و فیلڈ ٹیموں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ داتا گنج بخش ٹاون میں جنوری 26سے ابتک ڈینگی کے 2مثبت مریض سامنے آئے ہیں، انسداد ڈینگی فیلڈ ٹیمیں لاروا ملنے والے گھروں و دکانوں پر سٹکرز بھی چسپاں کررہی ہیں۔کمشنرلاہورڈویژن نعمان یوسف نے انسداد ڈینگی سرویلنس کے حوالے سے ہدایات دی۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ انسداد ڈینگی سرگرمیوں کیلئے ستمبر و اکتوبر اہم ترین ہیں کوئی غفلت نہیں ہونی چاہیے، انسداد ڈینگی ٹیموں کو فیلڈ میں متحرک رکھیں، خلاف ورزی پر کوئی کمپرومائز نہیں۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ ٹیمیں انسداد ڈینگی احتیاطی تدابیر و ہدایات پمفلٹس گھروں پر ضرور دیں، پوٹینشل، لاروا نشوونما اور ہسٹری کے مطابق تمام ہاٹ سپاٹس کو سوفیصد چیک کریں، ہاٹ سپاٹس کوریج ناگزیر ہے لیکن متفرق ایریا اور پوائنٹس کو بھی ہر صورت کور کریں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ اوپن پلاٹس، جھاڑیوں اور قبرستانوں کو سوفیصد کلیر کروائیں، ان ڈور و آوٹ ڈور ڈینگی سرویلنس ٹیموں کی کارکردگی کو روزانہ کی بنیاد پر فزیکلی چیک کیا جائے۔ کمشنر لاہور نعمان یوسف نے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈینگی لاروا گھروں کے اندر زیادہ مل رہا ہے، انسداد ڈینگی ٹیمیں ہر گھر پر دستک دے رہی ہیں، شہری انسداد ڈینگی ٹیموں سے تعاون کریں۔

جواب دیں

Back to top button