وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ارکان اسمبلی کو جاری ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کے معیار اور شفافیت پر نظر رکھنے کی ہدایت کردی

وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے ارکان اسمبلی کو جاری ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کے معیار اور شفافیت پر نظر رکھنے کی ہدایت کردی ہے -وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے ضلع ساہیوال کے ارکان صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی اورمختلف سیاسی و ترقیاتی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا-وزیراعلی مریم نوازشریف سے ملاقات کرنے والوں میں ولایت شاہ، قاسم ندیم، ارشد ملک، ندیم اسلم لودھی، رانا ریاض احمد اور محمد حنیف شامل تھے -وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے ساہیوال میں جلد 14 مزید الیکٹروبسیں مہیا کرنے کا اعلان کیا اور ارکان اسمبلی کو ساہیوال میں جاری ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کے معیار اور شفافیت پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت بھی کی-صوبائی ارکان اسمبلی نے وزیراعلی مریم نوازشریف کی عوامی خدمت کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ساہیوال شہر کی بیوٹیفکیشن کو شاندار اور تاریخی اقدام قرار دیا- ارکان صوبائی اسمبلی نے پنجاب ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے تحت چھوٹے بڑوں شہروں اور دیہات کے ڈویلپمنٹ پراجیکٹس پر خراج تحسین پیش کیا-ارکان صوبائی اسمبلی نے ساہیوال ڈویژن کیلئے 10 جدید ترین ‘نواز شریف سکولز آف ایمیننس کے اقدام کوبھی سراہا اورساہیوال اور دیگر شہروں میں سیوریج اور ڈرینج کے پراجیکٹس پر اظہار تشکرکیاہے -ارکان صوبائی اسمبلی نے مزید کہا کہ یہ امر خوش آئند ہے کہ پہلی مرتبہ عوام کے حقیقی مسائل کو حل کرنے پر توجہ دی جارہی ہے۔ ساہیوال میں الیکٹرو بس کااجراء قابل تحسین اور قابل تقلید اقدام ہے -ساہیوال کے مختلف علاقوں بشمول عارف والا بائی پاس، یوسف والا، نور شاہ، کے ایف سی بائی پاس، جنرل بس سٹینڈ تا کمیر، اڈہ سبیل، بالا موڑالیکٹروبس ہزاروں لوگوں کو سہولت مہیا کررہی ہے۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے ملاقات کے دوران ارکان اسمبلی کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ ترقیاتی منصوبوں کو بڑوں شہروں سے نکال کر گاؤں کی سطح پر لے آئے ہیں۔ نواز شریف سکولز آف ایمیننس میں غریب اور امیر کےبچوں کو ترقی کے یکساں مواقع میسر آئیں گے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ نواز شریف سکول آف ایمیننس کا معیار کسی بھی اچھے اور بڑے پرائیویٹ سکول سے کم نہیں ہوگا۔

جواب دیں

Back to top button