پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی (پھاٹا) کے مالی سال 2025-26 کا جامع آڈٹ کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے لیے سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب نورالامین مینگل کی ہدایت پر خصوصی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔کمیٹی پھاٹا کے مالی و انتظامی معاملات، اراضی کے استعمال، لینڈ یوز پلاننگ اور متعلقہ معاملات کی تفصیلی جانچ کرے گی۔ کمیٹی کو مبینہ بے ضابطگیوں، غیر مجاز تبدیلیوں اور ممکنہ مالی نقصانات سے متعلق امور کی کڑی جانچ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں قائم پھاٹا ڈائریکٹوریٹس کے معاملات کا بھی جائزہ لے گی، جبکہ لینڈ یوز پلاننگ اور زرعی اراضی کی کمرشل یا دیگر مقاصد کے لیے تبدیلی کے معاملات بھی جانچ کے دائرہ کار میں شامل ہوں گے۔کمیٹی اراضی کے استعمال میں تبدیلی سے متعلق فیس، ریکوری اور جرمانوں کے ریکارڈ کا بھی آڈٹ کرے گی، جبکہ متعلقہ قوانین، قواعد و ضوابط اور مقررہ طریقہ کار پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی مالی و انتظامی معاملات میں شفافیت، میرٹ اور قواعد پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے دستیاب ریکارڈ اور متعلقہ امور کی جانچ کرے گی اور آڈٹ و فیکٹ فائنڈنگ مکمل ہونے کے بعد اپنی سفارشات اور رپورٹ متعلقہ حکام کو پیش کرے گی۔کمیٹی کی سربراہی ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ ہاؤسنگ خرم شہزاد کریں گے، جبکہ ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ و لیگل پھاٹا لاہور عامر رضا کمیٹی کے رکن ہوں گے۔ بورڈ آف ریونیو کا خصوصی نمائندہ، جو بی ایس-16 سے کم رینک کا نہ ہو، بھی کمیٹی کا رکن ہوگا۔سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب نورالامین مینگل نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی "کرپشن فری پنجاب پالیسی” کا اطلاق یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مالی و انتظامی معاملات میں شفافیت، میرٹ اور قواعد و ضوابط پر عملدرآمد پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
Read Next
20 گھنٹے ago
وزیر اعلٰی صاف پانی پراجیکٹ، 30 نومبر تک راولپنڈی ڈویژن میں 706 فلٹریشن پلانٹس مکمل و فعال کرنے کا ہدف
21 گھنٹے ago
ڈڈوچہ ڈیم منصوبے کیلئے شفاف ٹینڈرنگ کا فیصلہ،36 ارب کے منصوبے سے راولپنڈی کو یومیہ 35 ملین گیلن صاف پانی فراہم ہوگا
1 دن ago
*وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کا نہرو پارک اور کریم پارک میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ*
2 دن ago
*وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے واسا کے 6 اضلاع کیلئے نئی اور جدید مشینری روانہ کردی۔*
3 دن ago
*پنجاب میں سمارٹ واٹر میٹرنگ کے فروغ کا فیصلہ*
Related Articles
لاہور میں بسنت فیسٹیول سجانے کی تیاریاں تیز،بلال یاسین کی زیر صدارت بسنت کی تیاریوں بارے اہم اجلاس
3 دن ago
*وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کا داتا دربار اور بھاٹی چوک انڈر پاسز کے گرد ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ*
5 دن ago




