کمشنرلاہورڈویژن نعمان یوسف نے کہا ہے کہ بسنت 2027 کیلئے مینوفیکچررز رجسٹریشن کا آغاز ہوچکا ہے، صرف این او سی حامل افراد ہی پتنگ بازی کے سامان کو تیار کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ باہر سے لاہور میں آنے والے خلاف قانون پتنگ مواد و سامان پر سخت ایکشن کیلئے اداروں کو الرٹ کردیا گیا ہے۔ ٹرانسپورٹرز و کوریر کمپنیز خلاف قانون سامان کی ترسیل نہیں کریں گی، خلاف قانون پتنگ مواد و سامان کی ترسیل میں ملوث گاڑیوں کو بند کردیا جائیگا اور لائسنس کینسل ہونگے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ حکومتی ہدایات کے مطابق صرف این او سی کے حامل افراد کو پتنگ بازی مینوفیکچرنگ، ترسیل اور فروخت کی اجازت ہوگی۔کمشنر لاہور نعمان یوسف کی زیر صدارت لاہور محفوظ بسنت کیلئے پیشگی انتظامات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا. اجلاس میں ضلعی انتظامیہ، پولیس افسران، ایم سی ایل، ٹرانسپورٹرز و کوریئر کمپنیز کے نمائندوں نے شرکت کی۔ کمشنرلاہورڈویژن نعمان یوسف نے کہا ہے کہ لاہور میں 12تا 14مارچ 2027تین دن بسنت کی اجازت ہوگی، حکومتی ہدایات کے مطابق اجازت شدہ تاریخوں میں ہی پتنگ کاروبار و سرگرمی کی اجازت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بسنت کو محفوظ ترین فیسٹیول بنانے کیلئے انتظامیہ کوئی کسر نہیں اٹھا رکھے گی، ضلعی انتظامیہ، کمپنیز اور شہری ملکر بسنت فیسٹیول کو محفوظ ترین بنانے کیلئے کردار ادا کرینگے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز نے کہا ہے کہ بسنت 2027 کیلئے مینوفیکچررز رجسٹریشن کا آغاز ہوچکا ہے، ابھی تک 25سو زائد مینوفیکچررز اجازت نامے کی درخواستیں اپلوڈ کرچکے ہیں، پتنگ سامان تیاری، ترسیل، فروخت کی تاریخوں کو باقاعدہ اعلان کیا جائیگا. ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ڈاکٹر فیصل کامران نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز و کوریئر کمپنیز خلاف قانون ڈلیوریز پر اداروں کو آگاہ کریں، خلاف ورزی پر سخت ایکشن ہو گا۔ سی ٹی او لاہور عبدالرحیم شیرازی نے کہا کہ لاہور میں 25لاکھ موٹر سائکلز پر سیفٹی راڈز لگائے جائیں گے۔اجلاس میں ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ڈاکٹر فیصل کامران، ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز، سی ٹی او لاہور عبدالرحیم شیرازی، ٹرانسپورٹرز و کوریئر کمپنیز کے نمائندوں نے شرکت کی۔
Read Next
2 دن ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز کے ہمراہ کا لاہور جنرل ہسپتال کا دورہ*
4 دن ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا ٹی ایچ کیو ہسپتال سانگلہ ہل۔ ڈسپوزل اسٹیشن سانگلہ ہل کا دورہ۔*
7 دن ago
ناجائز منافع خوری پر کوئی رعایت نہیں،کمشنر لاہور نعمان یوسف
7 دن ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا مریم آباد کا دورہ۔ سالانہ زیارت مقدسہ مریم 4تا6ستمبر مرکزی تقریبات جاری*
1 ہفتہ ago






