محکمہ ہاؤسنگ پنجاب میں جدید طرز کی کھیلوں کی سہولیات کی فراہمی کے لیے پیڈل کورٹس اور کرکٹ ٹرف کی تعمیر کا کام حتمی مراحل میں داخل ہو گیا ہے، جبکہ ان سہولیات کا جلد افتتاح کیا جائے گا۔ محکمہ ہاؤسنگ میں پارکنگ کے مسائل کے حل کے لیے وسیع پارکنگ کی تعمیر بھی مکمل کر لی گئی ہے۔ترجمان محکمہ ہاؤسنگ پنجاب کے مطابق پیڈل کورٹ اور کرکٹ نیٹ انڈرگراؤنڈ واٹر اسٹوریج ٹینک کے اوپر تعمیر کیے گئے ہیں، جس سے دستیاب جگہ کو مؤثر انداز میں استعمال کیا جا رہا ہے۔ سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب نورالامین مینگل نے کہا کہ شہریوں کے لیے جدید طرز کی اسپورٹس سہولیات متعارف کروائی جا رہی ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ چوبرجی سے ملحقہ لیک روڈ پر ماضی میں شدید اربن فلڈنگ کا سامنا رہتا تھا، تاہم چوبرجی انڈرگراؤنڈ واٹر ٹینک کی بدولت گزشتہ مون سون کے دوران اربن فلڈنگ کے واقعات میں نمایاں کمی آئی۔ترجمان محکمہ ہاؤسنگ پنجاب نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر دستیاب وسائل کے بھرپور اور مؤثر استعمال کو فروغ دیا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ شہری مسائل کا پائیدار حل یقینی بنایا جا سکے۔
Read Next
7 گھنٹے ago
سعودی پاک بزنس کونسل پائیدار تجارت،سرمایہ کاری کا بڑا فورم ہے،شہزادہ منصور بن محمد آل سعود
8 گھنٹے ago
*وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کی زیر صدارت پنجاب ڈویلپمنٹ پلان کا جائزہ اجلاس*
18 گھنٹے ago
صاف اور محفوظ پانی کی فراہمی کیلئے واسا لاہور کا اہم اقدام،واساز کے لیبارٹری افسران کیلئے خصوصی تربیتی پروگرام کا انعقاد
1 دن ago
اپنی چھت اپنا گھر پروگرام،2 لاکھ 19 ہزار سے زائد خاندانوں کو 289 ارب 11 کروڑ روپے کے قرضے جاری
2 دن ago






