*وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کی زیر صدارت پنجاب ڈویلپمنٹ پلان کا جائزہ اجلاس*

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے کے تمام اضلاع میں نکاسی آب اور سیوریج کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ صوبائی وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ پنجاب بلال یاسین کی زیر صدارت پنجاب ڈویلپمنٹ پلان کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں منصوبوں پر پیش رفت، ریونیو ریکوری اور واسا اداروں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ صوبائی وزیر بلال یاسین نے متعدد اضلاع کے واسا ریونیو افسران کی کارکردگی پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ریونیو اہداف کے حصول اور ریکوری کی مسلسل مانیٹرنگ ڈیش بورڈ کے ذریعے کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ واسا ادارے اپنی آمدن میں اضافے اور ریونیو ریکوری بہتر بنانے کے لیے مؤثر اور عملی اقدامات کریں، اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔اجلاس میں رواں مالی سال کے دوران 16 اضلاع میں 23 ارب روپے کی لاگت سے جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ صوبائی وزیر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل، تعمیراتی معیار، شفافیت اور فنڈز کے مؤثر استعمال کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

بلال یاسین نے کہا کہ اربوں روپے کی لاگت سے جاری ترقیاتی منصوبوں کا مقصد شہریوں کو نکاسی آب اور سیوریج کی بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے۔ تمام اضلاع میں نکاسی آب کے مستقل حل کے لیے جدید اور پائیدار نظام متعارف کرایا جائے گا تاکہ شہری مسائل کا دیرپا حل ممکن بنایا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت کے مطابق تمام اضلاع کے واسا ادارے اسسٹین ایبل ڈویلپمنٹ ماڈل کے تحت کام کریں گے، جبکہ ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت اور ریونیو اہداف کی نگرانی کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔اجلاس میں ڈی جی واسا طیب فرید اور پراجیکٹ ڈائریکٹر پنجاب ڈویلپمنٹ پلان نے بریفنگ دی، جبکہ تمام واسا کے منیجنگ ڈائریکٹرز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔

جواب دیں

Back to top button