چیئر مین سی ڈی اے نے ایک ارب روپے کے ٹینڈر میں بد عنوانی کا نوٹس لے لیا ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق چیئر مین سی ڈی اے چیرمین سہیل اشرف نے اسلام آباد کی چار مارکیٹوں آبپارہ ،کوہسار،سپر اور جناح سپر مارکیٹ کی تزین وآرائش کے تقریبا ایک ارب روپے کے ٹینڈر میں بد عنوانی کا نوٹس لے لیا، ٹینڈر سیکورٹی کلیرنس کی قابل اعتراض شرط کو ختم کردیا اور ٹینڈر وصولی کی تاریخ میں توسیع کردی غلطی کے ذمہ دار چار افسروں ڈی جی انفرا سٹرکچر حبیب اللہ شیخ ۔ ڈائریکٹر مارکیٹس اینڈ روڈز مینٹی ننس مدثر پرویز۔ ڈپٹی دائریکٹر مارکیٹس اینڈ روڈز مینٹی ننس نقیب اللہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر پرو کیورمنٹ عابد فاروق کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا ہے۔ ان چاروں افسروں کو و فوری ایچ ارڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ذرائع کے مطابق سی ڈی اے کے پروکیورمنٹ اینڈ کنٹریکٹ ڈائریکٹو ریٹ نے مذکورہ چار مارکیٹوں کی تزین وآرائش کے کام کے ٹینڈرز طلب کئے جس کی آخری تاریخ 25مئی مقرر تھی۔ ٹینڈر میں ایک عجیب شرط عائد کردی گئی کہ تعمیراتی فرم سیکورٹی کلیر نس کی حامل ہو۔ اس شرط پر اعتراض کیا گیا کہ یہ شق دانستہ کسی من پسند فرم کو نوازنے اور کھلی وشفاف مسابقت کے عمل کو روکنے کیلئے دانستہ ڈالی گئی ۔ چیئر مین سی ڈی اے نے یہ شق ختم کرادی اور ٹینڈرکی وصولی کی آخر ی تاریخ 2جون مقرر کردی ۔ اب یہ ٹینڈرز اوپن ہوں گے۔
Read Next
1 ہفتہ ago
اسلام آباد میں غیر قانونی قرار دی گئی ہاؤسنگ اسکیموں کو جلد ریگولرائز کردیا جائے گا:چیئرمین سی ڈی اے
2 ہفتے ago
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے کا اضافی چارج سنبھال لیا
جون 20, 2026
چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف کی اسلام آباد کی فضا کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے اے ڈی بی کے وفد سے ملاقات
مئی 18, 2026
چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف سے جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی کے وفد کی ملاقات
مئی 8, 2026
*سی ڈی اے نے 98 غیر قانونی ہاؤسنگ منصوبوں کی فہرست جاری کر دی۔*
Related Articles
*سی ڈی اے کی زون فور میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں شاہین ٹاؤن اور اسلام آباد گرین پیراڈائز کے خلاف قانونی کارروائی*
مئی 4, 2026
*اسلام آباد میں 6 عارضی مویشی منڈیاں 349.5 ملین روپے میں نیلام، مویشی منڈیوں میں کیش لیس نظام نافذ العمل ھو گا*
اپریل 21, 2026
چیئرمین سی ڈی اے کا زیر تعمیر نیشنل پولیس اکیڈمی بلڈنگ، ایلیٹ پولیس سکول اور اسلام آباد سیف سٹی کی توسیع کے منصوبے کا دورہ
اپریل 20, 2026
چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف کی زیر صدارت سی ڈی اے بورڈ کا سال 2026 کا چوتھا اجلاس،اہم فیصلے
اپریل 16, 2026


