چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف کی اسلام آباد میں ماحولیاتی تحفظ، ائیر کوالٹی کی بہتری اور شہر کی فضا کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے اے ڈی بی (ADB) کے وفد سے ملاقات کی۔ملاقات میں اے ڈی بی وفد میں شامل پرنسپل فنانشل سیکٹر سپیشلسٹ اینڈریو سی میکارٹنی Andrew C. Mccartney اور اے ڈی بی اربن ٹیم کے ماہرین نے شرکت کی۔ملاقات میں سی ڈی اے کے سنئیر افسران نے شرکت کی۔ملاقات میں اسلام آباد میں فضائی آلودگی جیسے چیلنجز، ائیر کوالٹی میں بہتری اور ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا اسلام آباد میں فضائی آلودگی کا خاتمے سمیت ماحولیاتی تحفظ اولین ترجیحات میں شامل ہے، چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے گرین کور کو برقرار رکھنے کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھائے جارہے ہیں۔اس ضمن میں پالیسی فیصلوں کے ساتھ ساتھ مختلف ماحول دوست اقدامات پر کام کیا جارہا ہے۔اے ڈی بی کے "کلین ایئر فنانس اینڈ ایمیشن ریڈکشن سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام” کے تحت اسلام آباد کے فضائی معیار کو بہتر بنانے کیلئے جدید اقدامات اور پائلٹ منصوبوں کیلئے ایک ماڈل سٹی بنایا جائیگا۔اس پروگرام کا مقصد قومی سطح پر فضائی آلودگی سے نمٹنے کیلئے درکار پالیسی، مالیاتی و انتظامی اصلاحات کو عملی جامہ پہنانا ہے ۔ماحولیاتی تحفظ کیلئے نیشنل کلین ایئر پالیسی (این سی اے پی) کے تحت ٹرانسپورٹ، صنعت، میونسپل ویسٹ برننگ، گھریلو سالڈ فیول سے کھانا پکانا اور زرعی فضلے کو جلانے پر توجہ مرکوز کی گئی ہےاسلام آباد کیلئے کلین ایئر پلان تیار کرنے کے بعد نافذ العمل کیا جائیگا۔ان مختلف اقدامات کیلئے اے ڈی بی اپنی معاونت فراہم کریگا۔ دارالحکومت اسلام میں جدید فضائی کوالٹی مانیٹرنگ نیٹ ورک بھی قائم کیا جائیگامانیٹرنگ کا یہ نظام اسلام آباد میں فضائی معیار کے بارے میں حقیقی وقت میں ڈیٹا فراہم کریگا ۔گرین فنانسنگ اور کاربن مارکیٹ میں کاربن کریڈٹ کے حصول کو بھی ممکن بنایا جائیگا۔پاکستان میں طویل مدتی گرین فنانس کی کمی کو پورا کرنے کیلئے پروگرام میں رعایتی ری فنانسنگ اور گارنٹی کا پلیٹ فارم کی فراہمی پر کام کیا جائیگا۔سی ڈی اے اور اے ڈی بی کے مابین تکنیکی تعاون اور شراکت داری سے نہ صرف دارالحکومت کی فضائی معیار کو بہتر بنانے مدد ملے گی بلکہ طویل المدت ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنانے میں بھی مدد ملے گی
Read Next
2 ہفتے ago
چیئر مین سی ڈی اے چیرمین سہیل اشرف نے اسلام آباد کی چار مارکیٹوں میں ایک ارب روپے کے ٹینڈر میں بد عنوانی کا نوٹس لے لیا،ڈی جی انفرا سٹرکچر حبیب اللہ شیخ سمیت مدثر پرویز، نقیب اللہ، عابد فاروق فارغ
مئی 18, 2026
چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف سے جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی کے وفد کی ملاقات
مئی 8, 2026
*سی ڈی اے نے 98 غیر قانونی ہاؤسنگ منصوبوں کی فہرست جاری کر دی۔*
مئی 4, 2026
*سی ڈی اے کی زون فور میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں شاہین ٹاؤن اور اسلام آباد گرین پیراڈائز کے خلاف قانونی کارروائی*
اپریل 21, 2026
*اسلام آباد میں 6 عارضی مویشی منڈیاں 349.5 ملین روپے میں نیلام، مویشی منڈیوں میں کیش لیس نظام نافذ العمل ھو گا*
Related Articles
چیئرمین سی ڈی اے کا زیر تعمیر نیشنل پولیس اکیڈمی بلڈنگ، ایلیٹ پولیس سکول اور اسلام آباد سیف سٹی کی توسیع کے منصوبے کا دورہ
اپریل 20, 2026
چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف کی زیر صدارت سی ڈی اے بورڈ کا سال 2026 کا چوتھا اجلاس،اہم فیصلے
اپریل 16, 2026
جائیداد کی منتقلی پر سی ڈی اے کی جانب سے وصول کی جانے والی ٹرانسفر فیس میں کمی کے حوالے سے اہم فیصلہ
اپریل 9, 2026
چیف کمشنر،چئیرمین سی ڈی اے سہیل اشرف کی زیر صدارت اسلام آباد میں کفایت شعاری اور ایندھن کے بچاؤ کے اقدامات پر عملدرآمد کے حوالے سے اہم اجلاس
اپریل 7, 2026


