محرم الحرام کے دوران امن و امان کے لیے خیبرپختونخوا حکومت کے فول پروف انتظامات

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت محرم الحرام سکیورٹی پلان کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں پولیس حکام نے محرم سے قبل، دوران اور بعد کے سکیورٹی انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔

محرم الحرام کے دوران صوبہ بھر میں 43,317 پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے جبکہ اضلاع کی سطح پر جامع سکیورٹی پلان مرتب کرکے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرز فعال کر دیے گئے ہیں۔صوبے کی 614 امام بارگاہوں اور 907 جلوسوں کے لیے خصوصی سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ 8 اضلاع کو انتہائی حساس اور 6 اضلاع کو حساس قرار دیا گیا ہے، جبکہ جدید ٹیکنالوجی، سیف سٹی کیمروں، پولیس پیٹرولنگ، سنیپ چیکنگ اور سوشل میڈیا مانیٹرنگ کے ذریعے امن و امان یقینی بنایا جائے گا۔ وزیراعلیٰ سُہیل آفریدی نے ہدایت کی کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور محرم ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کی فلاح و بہبود کا بھی خصوصی خیال رکھا جائے۔

جواب دیں

Back to top button