وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان کے محرم روٹس کے جائزہ دورے جاری ہیں۔ کمشنر لاہور مریم خان اور آرپی او شیخوپورہ رینج اطہر اسماعیل نے ضلع شیخوپورہ کا دورہ کیا اور محرم روٹس پر سکیورٹی اور میونسپل انتظامات کا جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور نے شیخوپورہ مرکزی امام بارگاہ کلاں، امام بارگاہ شان حسین اور امام بارگاہ گلستان زہرا کے جلوس روٹس کے دورے کیے۔ انہوں نے محرم روٹس پر انتظامیہ کے محرم کیمپس، سبیلوں دیگر سہولیات دستیابی کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی سی شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ اور ڈی پی او بلال ظفر شیخ نے محرم انتظامات پر بریفنگ دی۔ انہوں نے ضلعی سیف سٹی سنٹر و محرم مانیٹرنگ پولیس لائن میں سکیورٹی پر بریفنگ دی۔ کمشنر لاہور نے کہ ضلعی انتظامیہ کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ اے سیز محرم روٹس کلیرنس سرٹیفکیٹس متعلقہ افسران سے لیں کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا۔ کمشنر لاہورڈویژن مریم خان نے مرکزی امام بارگاہوں کے منتظمین اور لائسنس ہولڈرز سے ملاقات کی۔ منتظمین نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ منتظمین محرم جلوس و مجالس نے ضلعی انتظامیہ و پولیس اقدامات سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کمشنرلاہورڈویژن مریم خان نے وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات واضح ہیں، وزیراعلی پنجاب محرم انتظامات کو خود مانیٹر کررہی ہیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ حکومتی ہدایات اور ایس او پیز کیمطابق تمام انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے، محرم روٹس پر پیچ ورک، لائٹنگ اور نکاسیئ آب پیشگی انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی سی اور ڈی پی او تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مکمل طور پر خود رابطہ میں ہیں۔آر پی او شیخوپورہ رینج اطہر اسماعیل نے کہا کہ منافرت پر مبنی ہر تحریر و تقریر کیلئے زیروٹالرنس ہے، کسی افواہ، اطلاع اور خبر کی فورا انتظامیہ سے تصدیق کریں۔
Read Next
3 دن ago
کمشنر لاہور نعمان یوسف کا انسداد ڈینگی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کیلئے داتا گنج بخش زون کے مختلف علاقوں کا دورہ
4 دن ago
*کمشنر لاہورکی زیر صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ کمیٹی اجلاس،واسا،ایم سی ایل،بورڈ آف ریونیو ترقیاتی سکیموں کا جائزہ و منظوری۔*
7 دن ago
*لاہور میں 12تا 14مارچ 2027تین دن بسنت کی اجازت ہوگی۔مینوفیکچررز رجسٹریشن کا آغاز ہوچکا ہے۔اجازت نامے لازمی ہیں۔کمشنر لاہور*
1 ہفتہ ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز کے ہمراہ کا لاہور جنرل ہسپتال کا دورہ*
2 ہفتے ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا ٹی ایچ کیو ہسپتال سانگلہ ہل۔ ڈسپوزل اسٹیشن سانگلہ ہل کا دورہ۔*
Related Articles
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا مریم آباد کا دورہ۔ سالانہ زیارت مقدسہ مریم 4تا6ستمبر مرکزی تقریبات جاری*
2 ہفتے ago
کمشنر لاہور ڈویژن نعمان یوسف کا نکاسی آب انتظامات جائزہ کے لئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ
2 ہفتے ago
تمام اضلاع انسداد سموگ کیلئے سکواڈز قائم کریں اور فیلڈ میں سو فیصد متحرک رکھیں،کمشنر لاہور
2 ہفتے ago



