سوفیصد شفافیت اور100فیصدمعیار وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی طرز حکمرانی کا طرہ امتیازہے-پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے ترقیاتی پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام میں ای ٹینڈرنگ کے ذریعے80ارب روپے کی مجموعی بچت کی گئی- لاہور سمیت تمام شہرو ں میں کھدائی کر کے گڑھے کھلے چھوڑنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے-وزیراعلی مریم نوازشریف نے سیوریج اور ڈرینج پراجیکٹ کی فوری تکمیل کی ہدایت کی -وزیراعلی مریم نوازشریف نے تمام مین ہول میں جلد ازجلد نیٹ/Mesh نصب کرنے کا حکم دیا ہے-تاجر برادری اور سول سوسائٹی کو بھی مین ہول نیٹ/Meshپراجیکٹ میں شریک کرنے پر اتفاق کیاگیا-وزیراعلی مریم نواز شریف نے ویڈیو لنک جائزہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سرکاری فنڈز عوام کی امانت ہیں،پائی پائی کی حفاظت اور بچت فرض ہے- 30جون تک تمام سیوریج اور ڈرینج پراجیکٹ ہر صورت مکمل کرنے کا ہدف مقررکردیا ہے-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ گلی،محلے اورسڑکیں کھدائی کر کے چھوڑ نہیں سکتے، عوام کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑتا ہے-ویڈیولنک اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیاکہ نئے انڈر گراؤنڈ سٹوریج واٹر ٹینک میں ڈی سلٹنگ اور انڈر گراؤنڈ واٹر ری چارج سسٹم بھی شامل ہے-صوبہ بھر میں 838555مین ہول کی جیوٹیگنگ مکمل کر لی گئی اور نیٹ /Mesh نصب کرنے کا کام جاری ہے-مختلف شہروں میں 3ہزار سے زائد مین ہول میں نیٹ/Meshلگادئیے گئے -پنجاب کے 41شہرو ں میں پہلی مرتبہ ڈرین نالوں اورسیوریج لائنز کی ڈی سلٹنگ کی گئی- سیوریج لائنز اور ڈرین نالوں سے 550ٹن سلٹ /گارا وغیرہ نکا لا گیاہے -پنجاب بھر میں روڈ سائیڈز پر 110 انڈر گراؤنڈ سیوریج ٹینک مکمل کرلئے گئے جن کی 24.5ملین گیلن سٹوریج کیپسٹی ہے-2لاکھ مین ہول پر کور،نئے ڈھکن نصب کر دئیے گئے ہیں -پنجاب کے مختلف شہرو ں میں 91جیٹنگ، سکشن مشینیں،77ڈی سلٹنگ مشینیں اور 100 ڈی واٹرنگ سیٹ کی فراہمی جاری ہے -51شہروں میں پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہے -بارش کے پانی کے نکاس کے لئے196کلو میٹر طویل ڈرین سسٹم تیار کیا گیا ہے-3497کلو میٹر طویل سیور لائنوں کی صفائی مکمل ہو چکی ہے- پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 204ارب روپے کی لاگت سے فیز ون اور فیز ٹوپر تیزی سے کام جاری ہے- سرگودھا،ڈی جی خان، گجرات، اوکاڑہ،جھنگ،ملتان اور سیالکوٹ میں پی ڈی پی فیز ون میں 57فیصد سے زائد کام مکمل ہوچکاہے -جہلم،حافظ آباد،ساہیوال، فیصل آباد، گوجرانوالہ، شیخوپورہ،ننکانہ اور راولپنڈی میں بھی پی ڈی پی فیزٹو میں 57 فیصد سے زائد کام مکمل ہے-
Read Next
6 گھنٹے ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے خوشاب کے ارکان صوبائی اسمبلی آصف ملک اور ظفر عباس خان کی ملاقات
7 گھنٹے ago
پنجاب بیوروکریسی تقرروتبادلے،عمران ممتاز ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ تعینات، کاشف جلیل نے دوبارہ ایم سی ایل کو دبوچ لیا،اے ڈی سی انفورسمنٹ،ایڈمنسٹریٹر لاری اڈہ سمیت کئی عہدوں کا چارج
7 گھنٹے ago
پنجاب کے تمام اضلاع میں تعینات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) اور (فنانس اینڈ پلاننگ) عہدوں کا نام تبدیل،نوٹیفکیشن جاری
3 دن ago
پاک امریکہ تعلقات کے اگلے باب کو آگے بڑھنا چاہیے.:مریم نواز شریف
4 دن ago
*وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پانچ دن کے اندر اندر صوبے بھر میں صاف پانی کی فراہمی کا فول پروف پلان طلب کر لیا۔*
Related Articles
پنجاب کے متعدد صوبائی سیکرٹریز تبدیل،زید بن مقصود سیکرٹری بلدیات،شکیل احمد میاں سیکرٹری زراعت تعینات
4 دن ago
پنجاب بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے،احمد عثمان جاوید ایم ڈی پی ایچ اے لاہور،مجاہد عباس ڈپٹی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ تعینات
5 دن ago




