*صوبائی وزیر و کو چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن وامان بلال یاسین کا قصر بتول شادمان لاہور کا دورہ*

صوبائی وزیر و کو چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن وامان بلال یاسین نے قصر بتول شادمان لاہور کا دورہ کیا۔ ڈی سی لاہور علی اعجاز، ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران اور دیگر اداروں کے سربراہان بھی ہمراہ تھے۔ یوم عاشور کے جلوسوں کے دوران امن و امان، سکیورٹی اور انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ صوبائی وزیر بلال یاسین نے جلوس کے راستوں پر انتظامات کو فول پروف یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔ ان کا کہنا تھا کہ بین المسالک ہم آہنگی کیلئے امن کمیٹیاں تمام اضلاع میں اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر سبیلوں اور لنگر کا بھی خصوصی انتظام کیا جائے گا۔ عزاداروں کو محفوظ اور پرامن ماحول کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔ صوبائی وزیر بلال یاسین نے مجالس اور جلوسوں کے منتظمین کی تجاویز کو سکیورٹی پلان میں شامل کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق تمام محکمے مکمل ہم آہنگی کے ساتھ فرائض انجام دے رہے ہیں۔ صوبائی وزیر بلال یاسین کی شہریوں سے امن، رواداری اور قانون کی پاسداری کو یقینی بنانے میں انتظامیہ سے تعاون کی اپیل کردی۔

جواب دیں

Back to top button