چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں و کشمیر جسٹس غلام مصطفی مغل نے پریس کانفرنس میں صدرِ ریاست کے انتخاب کا شیڈول کا اعلان کیا۔شیڈول کے مطابق صدرِ ریاست کے انتخاب کے لیے کاغذاتِ نامزدگی 19 ستمبر 2026 کو جمع ہوں گے،
اسی روز کاغذات کی جانچ پڑتال کی جائے گی، جبکہ 23 ستمبر کو کاغذاتِ نامزدگی واپس لیے جا سکیں گے۔صدرِ ریاست کا انتخاب 24 ستمبر 2026 کو صبح 10 بجے سے دوپہر ایک بجے تک اسمبلی سیکریٹریٹ مظفرآباد میں ہوگا۔






