چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف سے جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی کے وفد کی ملاقات

چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد سہیل اشرف نے جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (JICA) کے وفد سے ملاقات کی۔ملاقات میں JICA کے وفد کیساتھ پانی کے شعبے میں اصلاحات اور بہتری کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کا بنیادی مقصد اسلام آباد میں پانی کی بہتری کیلئے منصوبوں میں تکنیکی معاونت کی مزید راہیں تلاش کرنا تھا۔جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (JICA) اسلام آباد کیلئے واٹر سپلائی، سیوریج اور ڈرینج کے جامع ماسٹر پلان پر کام کریگی، ملاقات میں فیصلہ کیا گیا۔ماسٹر پلان اسلام آباد کی مستقبل کی ضروریات کے پیش نظر 2060 تک کیلئے قابلِ عمل ہوگا۔ملاقات میں سی ڈی اے کے ممبر ایڈمن، ڈی جی اسلام آباد واٹر اور متعلقہ سنئیر افسران نے شرکت کی۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا اسلام آباد کے شہریوں کو صاف پانی کی بلا تعطل فراہمی کیلئے پائیدار اور مستقل تلاش کئے جائینگے۔شاہدرہ اور دوتارہ ڈیمز کے حوالے سے بھی جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (JICA) اپنی تکنیکی معاونت فراہم کرے۔ سہیل اشرف نے کہا کہ

شاہدرہ ڈیم پر تعمیراتی سرگرمیوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔

پانی کے ضیاع کو روکنے، لائن لاسز کو ختم کرنے اور پانی کے استعمال اور بچت کیلئے متعدد اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ان اقدامات کی تکمیل سے اسلام آباد شہر میں پانی کی بلا تعطل فراہمی اور ضروریات کو پورا کیا جاسکے گا۔سملی اور سنگجانی واٹر فلٹریشن پلانٹ کے حوالے سے بھی JICA کی تکنیکی صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ حاصل کیا جائے۔ان اقدامات کا مقصد پانی کے بنیادی انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن کرنا ہے۔ اسلام آباد میں JICA پانی سے متعلق مسائل کے حل کیلئے مکمل تکنیکی تعاون فراہم کرنے کیلئے تیار ہے، JICA وفد نے یقین دلایا۔بعد ازاں، جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (JICA) کے وفد کا سملی اور سنگجانی واٹر فلٹریشن پلانٹ کا دورہ بھی کیا گیا۔

جواب دیں

Back to top button