وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی ہدایات اور مزدوروں و محنت کش طبقے کو بروقت ریلیف کی فراہمی کے وژن کے تحت صوبائی وزیر برائے محنت فیصل خان ترکئی نے محکمہ محنت خیبر پختونخوا کے کمپلینٹ سیل کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔کمپلینٹ سیل کے قیام کا مقصد صوبے کے ملازمین، مزدوروں اور محنت کشوں کو ان کے مسائل اور شکایات کے ازالے کے لیے ایک مؤثر، آسان اور قابلِ رسائی پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے، جہاں وہ اپنی شکایات براہِ راست درج کروا سکیں گے۔اس موقع پر صوبائی وزیر برائے محنت فیصل خان ترکئی نے کہا کہ حکومت خیبر پختونخوا مزدوروں اور محنت کش طبقے کے حقوق کے تحفظ، ان کے مسائل کے فوری حل اور انہیں درپیش مشکلات کے ازالے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمپلینٹ سیل کا قیام اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے، جس کے ذریعے مزدوروں کو اپنی شکایات متعلقہ اداروں تک پہنچانے کے لیے ایک منظم اور مؤثر طریقہ کار میسر آئے گا۔انہوں نے کہا کہ ایمپلائیز سوشل سیکیورٹی انسٹیٹیوشن (ESSI)، لیبر ڈیپارٹمنٹ اور ورکرز ویلفیئر بورڈ سے متعلق ملازمین اور مزدور اس کمپلینٹ سیل کے ذریعے اپنی شکایات درج کروا سکیں گے۔ موصول ہونے والی شکایات کو متعلقہ اداروں اور افسران تک پہنچا کر ان کے بروقت ازالے کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر مانیٹرنگ کا نظام بھی وضع کیا جائے گا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ مزدور طبقہ صوبے کی معاشی و صنعتی ترقی میں بنیادی کردار ادا کر رہا ہے اور حکومت ان کے حقوق، فلاح و بہبود اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کو ترجیح دے رہی ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ کمپلینٹ سیل میں موصول ہونے والی شکایات پر فوری کارروائی کی جائے اور شکایت کنندگان کو ان کی درخواست پر پیش رفت سے بھی آگاہ رکھا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ شکایات کے ازالے کے عمل میں شفافیت، میرٹ اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا جائے گا، جبکہ کسی بھی ملازم یا مزدور کو اپنے جائز حق کے حصول میں غیر ضروری مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔فیصل خان ترکئی نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت عوامی خدمت اور گڈ گورننس کے فروغ کے لیے اداروں کو مزید فعال اور جوابدہ بنا رہی ہے۔ کمپلینٹ سیل کا قیام بھی اسی پالیسی کا حصہ ہے، جس کا مقصد عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان رابطے کو مؤثر بنانا اور عوامی شکایات کے حل کے عمل کو مزید تیز کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ محنت سے متعلق کسی بھی جائز شکایت کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا اور متعلقہ اداروں کو شکایات کے بروقت اور قانون کے مطابق ازالے کا پابند بنایا جائے گا۔محکمہ محنت خیبر پختونخوا کے کمپلینٹ سیل کے قیام سے ملازمین اور مزدوروں کو اپنے مسائل کے حل کے لیے ایک باقاعدہ، آسان اور مؤثر فورم دستیاب ہو گیا ہے، جو صوبائی حکومت کے مزدور دوست اقدامات اور عوامی خدمت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
Read Next
1 دن ago
پشاور ریوائیٹلائزیشن پلان کے تحت شہر کی اہم شاہراہوں کی اپ گریڈیشن اور پشتخرہ انڈر پاس منصوبے کا سنگ بنیاد
3 دن ago
وفاق کی طرف سے پیٹرول قیمتوں میں مسلسل اضافہ انتہائی افسوسناک ہے،وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی
5 دن ago
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کے زیرِ صدارت صحت کارڈ پلس پروگرام سے متعلق اہم اجلاس
5 دن ago
بلدیاتی ملازمین کے مسائل،لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا اور پشاور یونائیٹڈ ورکرز یونین کا مشترکہ جدوجہد کا اعادہ
6 دن ago
پاکستان ورکرز فیڈریشن کے سابق چیئرمین اور معروف مزدور رہنما سیدہادی حسین شاہ کی وفات پر تعزیتی اجلاس
Related Articles
خیبر پختونخوا حکومت کی اون سورس ریونیو میں شاندار کارکردگی،محکموں کے سربراہان میں تعریفی اسناد تقسیم
1 ہفتہ ago
لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے بانی صدر،ممتاز مزدور رہنما سید ہادی حسین شاہ انتقال فرما گئے، "اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ”
1 ہفتہ ago
صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں خیبرپختونخوا کی فلاح و بہبود کے لئے 34 ارب روپے سے زائد کے 22 منصوبوں کی منظوری
1 ہفتہ ago



