نگران وزیر بلدیات، انجینئر الطاف حسین، نے سکردو میں ویسٹ مینجمنٹ آفس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہیں آفس کے مختلف اہم امور، درپیش چیلنجز اور مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے ویسٹ مینجمنٹ کے موجودہ اقدامات، شہر کی صفائی کے معیار، اور کچرے کے مناسب انتظام کے لیے اپنائی جانے والی حکمت عملی پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔انجینئر الطاف حسین نے متعلقہ اہلکاروں کو ہدایت دی کہ عوام کو بہتر سروس فراہم کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور مؤثر طریقہ کار کو بروئے کار لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سکردو کو صاف اور ماحول دوست شہر بنانے کے لیے ویسٹ مینجمنٹ کے شعبے میں سرمایہ کاری اور تربیت کے پروگراموں کو بڑھانا ضروری ہے۔دورے کے آخر میں نگران وزیر نے یقین دلایا کہ بلدیاتی محکمہ شہری سہولیات کو بہتر بنانے اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے بھرپور اقدامات کرے گا۔
Read Next
22 گھنٹے ago
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی زیر صدارت تالی داس سیلاب متاثرین کو درپیش مشکلات کے حل سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس
22 گھنٹے ago
میڈیا ورکرز کو حکومت کی مقرر کردہ کم از کم اجرت کے مطابق تنخواہوں کی بروقت ادائیگی یقینی بنائی جائے،وزیر اعلٰی گلگت بلتستان
3 دن ago
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ہدایت پر ٹینکرز ایسوسی ایشن سے کامیاب مذاکرات، ایندھن کی ترسیل بحال
5 دن ago
اساتذہ کی کمی دور کرنے کیلئے ریکروٹمنٹ پالیسی کو جلد حتمی شکل دے کر بھرتیوں کے عمل کا آغاز کیا جائے گا،وزیر اعلٰی گلگت بلتستان
5 دن ago






