ایم ڈی واسا غفران احمدکی زیر صدارت عیدالفطر کی تیاریوں کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔تمام ڈائریکٹر کی بذریعہ ویبنار شرکت کی۔ شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی اور سیوریج سہولیات کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے جامع ایس او پیز جاری کر دیئے گئے ہیں۔
*عید الفطر کے موقع پر تمام آپریشنل سٹاف کی چھٹیاں منسوخ*
تمام ڈائریکٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عید کے دنوں میں 24 گھنٹے متحرک رہیں اور عوامی شکایات کا فوری ازالہ کریں۔عید الفطر کے دنوں میں تمام ترقیاتی منصوبوں کی سائٹس پر حفاظتی اقدامات کو ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایات کیں۔تمام سیوریج لائنوں اور نالوں کی بروقت ڈی سلٹنگ مکمل کی جائے تاکہ اوور فلو کی شکایات کا فوری ازالہ یقینی ممکن بنایا جائے۔ایم ڈی واسا غفران احمد نے کہا کہ شہر بھر میں مین ہولز کی چیکنگ کو یقینی بنایا جائے اور کسی بھی خراب یا کھلے مین ہول کو فوری طور پر مرمت کیا جائے۔تمام فیلڈ دفاتر کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں مسلسل نگرانی رکھیں اور سیوریج بلاکیج کی شکایات کو فوری حل کریں۔ عید کے دنوں میں واسا لاہور تین دورانیے میں پانی فراہم کرے گا۔پہلا دورانیہ صبح 4:30 سے 10:00 بجے تک ہوگا۔دوسرا دورانیہ دوپہر 12:00 سے 2:00 بجے تک ہوگا۔تیسرا دورانیہ صبح 5:00 سے 8:30 بجے تک ہوگا۔عید کے بعد ٹیوب ویل چلانے کے اوقات کار مندرجہ ذیل ہوں گے۔پہلا دورانیہ صبح 5:00 سے 9:00 بجے تک ہوگا۔دوسرا دورانیہ دوپہر 12:00 سے 2:00 بجے تک ہوگا۔تیسرا دورانیہ صبح 5:00 سے 8:30 بجے تک ہوگا۔تمام ٹیوب ویلز کے اوقات کار میں پانی کی سپلائی یقینی بنانے کی ہدایات بھی کی گئیں۔پانی کی قلت کی والے علاقوں میں واٹر ٹینکرز کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فائر ہائیڈرنٹس کو مکمل فعال رکھنے اور واٹر باؤزرز کو ہر وقت تیار رکھنے کی تاکید کی گئی۔ایم ڈی واسا نے واضح کیا کہ تمام سب ڈویژنل دفاتر اور کمپلینٹ سینٹرز عید کے دوران چوبیس گھنٹے فعال رہیں گے۔واسا آپریشنل سٹاف عید کے دنوں میں تین شفٹوں میں ڈیوٹی سر انجام دے گا ڈائریکٹر مینٹیننس کو کسی بھی مشینری ٹیوب ویل کی خرابی کو فی الفور مرمت کرنے کی ہدایات کی گئیں۔عید کے دنوں میں بارشوں کی صورت میں واسا لاہور کو مکمل الرٹ رہنے کی ہدایت بھی کی گئی۔تمام انڈرپاسز اور مرکزی شاہراہوں کو کلیئر رکھنے،تمام ڈسپوزل اسٹیشن کی سکرینوں کو صاف اور جنریٹرز کو فعال رکھنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے ایم ڈی واسا غفران احمد نے کہا کہ عیدالفطر کے موقع پر شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنا ادارے کی اولین ترجیح ہے۔عیدالفطر کی کارکردگی کے حوالے سے کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔






