ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا اندرون سرکلر روڈ اور بھاٹی چوک کا دورہ،چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین نے بریفنگ دی

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے اندرون سرکلر روڈ اور بھاٹی چوک کا دورہ کیا۔ چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بریفنگ دی۔بھاٹی چوک سے اندرون سرکلر روڈ پر یو ٹرن بنانے سے ٹریفک روانی میں بہتری آئی ہے۔اندرون سرکلر روڈ کی اپ گریڈیشن سے منظم پارکنگ ایریا ڈویلپ کیا جا رہا ہے۔

ڈی جی ایل ڈی اے نے اربن ریجنریشن کے تحت اندرون سرکلر روڈ کی اپ گریڈیشن کے پائلٹ منصوبے کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈی جی ایل ڈی اے نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اندرون سرکلر روڈ پر اربن ریجنریشن کے تحت فٹ پاتھ، سیٹنگ ایریاز اور پارکنگ ایریا بنایا گیا ہے۔اندرون سرکلر روڈ پر بھاٹی چوک سے اردو بازار کی طرف فساڈ کی اپ گریڈیشن اور یونیفارم سائنیج کی گئی ہے۔ اندرون سرکلر روڈ کے پائلٹ منصوبے کے بعد اندرون سرکلر روڈ کو اسی طرز پر اپ گریڈ کیا جائے گا۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے لٹکتی تاروں کے خاتمے اور ترقیاتی کاموں کی فنشنگ مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔اس موقع پر ٹیپا اور ایل ڈی اے کے متعلقہ افسران موجود تھے۔

جواب دیں

Back to top button