*صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کی چین کے قومی دن کی تقریب میں خصوصی شرکت*

چین کے 77ویں قومی دن کی مناسبت سے لاہور کے پی سی ہوٹل میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں صوبائی وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین نے خصوصی شرکت کی۔ چینی قونصل جنرل مسٹر سن یان، چن چاؤ نونگ اور چیئرمین پاک چائنہ بزنس ایسوسی ایشن نے صوبائی وزیر بلال یاسین کا خیرمقدم کیا۔ صوبائی وزیر نے قومی دن کی مناسبت سے کیک کاٹا۔ اس موقع پر چینی ثقافتی رقص بھی پیش کیا گیا۔ تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی ہر آزمائش میں پوری اترنے والی لازوال دوستی ہے۔ بلال یاسین نے واضح کیا کہ پاکستان اور چین کے درمیان باہمی احترام، تعاون اور مشترکہ مفادات پر مبنی مضبوط تعلقات قائم ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان دوستی کئی دہائیوں پر محیط ہے اور عوامی سطح پر بھی دونوں ممالک کے عوام کے درمیان مضبوط روابط موجود ہیں۔ صوبائی وزیر ہاؤسنگ نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون سے معاشی، تجارتی اور ترقیاتی شعبوں میں مزید مواقع پیدا کیے جا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی دونوں ممالک کے عوام کے درمیان مضبوط روابط کی عکاس ہے۔ چین کی ترقی اور کامیابی عالمی سطح پر ایک قابل ذکر مثال ہے، جبکہ پاکستان اور چین کی دوستی خطے میں امن، ترقی اور خوشحالی کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کر رہی ہے۔تقریب کے موقع پر پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ دوستی، باہمی تعاون اور مختلف شعبوں میں تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی۔

جواب دیں

Back to top button