لاہور میں میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلے کے ایم ڈی کیٹ امتحانات جاری ہیں۔ کمشنر لاہور نعمان یوسف نے ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز کے ہمراہ پنجاب یونیورسٹی ہالز، انٹرمیڈیٹ بورڈ مراکز و دیگر امتحانی مراکز امتحانی مراکز کے دورے کیے۔ کمشنر لاہور نے امتحانی مراکز کے گرد امتحانی پروٹوکولز کیمطابق انتظامات کا بھی جائزہ لیا. انہوں نے ٹریفک روانی، سکیورٹی و چیکنگ کاونٹرز، والدین کیلئے انتظار گاہوں اور واش رومز کا جائزہ لیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کمشنر لاہور نعمان یوسف نے کہا ہے کہ آج میڈیکل اینڈڈینسٹری کالجز ایڈمیشن ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) کے تحت امتحانات ہورہے ہیں، ایم ڈی کیٹ امتحان ہموار، بلاتعطل اور بروقت شروع ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امسال ہر امتحانی سنٹر پر نادرا ویریفکیشن سنٹر سے ڈیٹا کے مطابق سٹوڈنٹس کو بڑی سہولت ملی ہے۔ کمشنرلاہور نے کہا کہ امتحانی ہالز کے گرد انتظامیہ کیطرف سے ایس اوپی ز کے مطابق تمام تر انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے، ایم ڈی کیٹ امتحانی مراکز کی حدود میں دفعہ 144نافذ ہے، غیر متعقلہ اشخاص کا داخلہ بند ہے، میڈیکل کیمپس اور ریسکیو کیمپس بمع ایمبولینسز امتحانی مراکز میں مکمل فعال ہیں، تمام مراکز میں نگران و سکیورٹی عملہ فرائض سرانجام دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلبا و طالبات کے والدین کے بیٹھنے کیلیے علیحدہ بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔ کمشنر لاہور نعمان یوسف نے مزید کہا کہ امتحانی مراکز کے گرد ٹریفک روانی کیلئے ٹریفک پولیس فرائض سرانجام دے رہی ہے، انتظامیہ امتحانات کے اختتام تک تمام تر انتظامات کے ساتھ فیلڈ میں موجود ہے۔
Read Next
1 دن ago
*ڈی سی ز اور اے سی ز براہ راست پٹرول پمپس سے جاری سبسڈی کو مانیٹر کررہے ہیں۔کمشنر لاہور*
4 دن ago
کمشنر لاہور نعمان یوسف کا انسداد ڈینگی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کیلئے داتا گنج بخش زون کے مختلف علاقوں کا دورہ
5 دن ago
*کمشنر لاہورکی زیر صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ کمیٹی اجلاس،واسا،ایم سی ایل،بورڈ آف ریونیو ترقیاتی سکیموں کا جائزہ و منظوری۔*
1 ہفتہ ago
*لاہور میں 12تا 14مارچ 2027تین دن بسنت کی اجازت ہوگی۔مینوفیکچررز رجسٹریشن کا آغاز ہوچکا ہے۔اجازت نامے لازمی ہیں۔کمشنر لاہور*
1 ہفتہ ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز کے ہمراہ کا لاہور جنرل ہسپتال کا دورہ*
Related Articles
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا ٹی ایچ کیو ہسپتال سانگلہ ہل۔ ڈسپوزل اسٹیشن سانگلہ ہل کا دورہ۔*
2 ہفتے ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا مریم آباد کا دورہ۔ سالانہ زیارت مقدسہ مریم 4تا6ستمبر مرکزی تقریبات جاری*
2 ہفتے ago
کمشنر لاہور ڈویژن نعمان یوسف کا نکاسی آب انتظامات جائزہ کے لئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ
2 ہفتے ago



