پی ایچ اے ملازمین کے لئے حج قرعہ اندازی،5 خوش نصیبوں کے ناموں کا اعلان

صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین، چیئرمین غزالی سلیم بٹ، ایم ڈی احمد عثمان جاوید نے قرعہ اندازی کی۔ قرعہ اندازی میں گریڈ 1 سے 16 کے ریگولر ملازمین کے نام شامل تھے۔حج کے لیے قرعہ مالی غلام حسین ولد غلام علی،پلمبر عباس علی ولد زاہد حسین کے نام نکلا۔مالی وحید سعید ولد محمد سعید، مالی عاشق حسین ولد محمد حسین حج پر جائیں گے

۔سکیورٹی گارڈ ارشد محمود ولد اللہ دتہ خوش نصیبوں میں شامل ہیں۔ویٹنگ لسٹ میں مراتب علی ولد ارشد علی، محمد طاہر ولد عبد المجید شامل ہیں۔صوبائی وزیر بلال یاسین، چیئرمین پی ایچ اے غزالی سلیم بٹ کیطرف سے خوش نصیب ملازمین کو مبارکباد پیش کی گئی۔مینیجنگ ڈائریکٹر ہارٹیکلچر ایجنسی لاہور احمد عثمان، اے ایم ڈی راؤ تسلیم اختر کیطرف سے خوش نصیب ملازمین کو مبارکباد دی گئی۔قرعہ اندازی تقریب میں سونیا کلیم، ڈائریکٹر فنانس احمد سعید منج، ڈائریکٹر کوآرڈی نیشن فرح دیبا، ڈائریکٹر ای ایم محمد انصر نے شرکت کی۔ سی بی اے یونین کے صدر مشتاق بھٹی، چیئرمین محمود الااحد، جنرل سیکرٹری حافظ ابرار سمیت کثیر تعداد میں ملازمین بھی موجود تھے۔

جواب دیں

Back to top button