محکمہ بلدیات پنجاب نے کنٹریکٹ پر تعینات ایڈمنسٹریٹو فنکشنل یونٹ کے 32 افسران کو گریڈ 17 میں ریگولر کر دیا،نوٹیفکیشن جاری

محکمہ بلدیات پنجاب نے لوکل گورنمنٹ سروس ایڈمنسٹریٹو فنکشنل یونٹ کے کنٹریکٹ پر تعینات 32 افسران کو گریڈ 17 میں مستقل بنیادوں پر ترقی دے دی ہے۔یہ افسران مختلف بلدیاتی اداروں میں بطور چیف آفیسر،ایم او آر اور ڈی او آر تعینات ہیں۔محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سیکرٹری محکمہ بلدیات و ترقیِ کمیونٹی / مجاز تقرری کنندہ کی منظوری اور پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کی دفعہ 174(4) کے تحت، لوکل گورنمنٹ سروس کے انتظامی فنکشنل یونٹ کے ان افسران کی خدمات—جنہیں ہر ایک کے نام کے ساتھ درج کوٹے کے تحت کنٹریکٹ کی بنیاد پر تعینات کیا گیا تھا—کو ‘پنجاب لوکل گورنمنٹ سروس (تقرری و شرائطِ ملازمت) رولز 2018’ کے تحت مقرر کردہ شرائط و ضوابط کی منظوری/قبولیت پر، فوری طور پر BS-17 میں مستقل (ریگولر) کیا جاتا ہے۔ سیکرٹری بلدیات پنجاب زید بن مقصود کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جن ایل جی ایس ایڈمن کے 32 افسران کو گریڈ 17 میں ریگولر کیا گیا ہے۔ان میں شیزا ظفر ،حافظ محمد نعمان اشرف،علی عمار یاسر،شازمہ جاوید، قاسم بشیر،عمار الطاف گورمانی، آمنہ منظور،، سلمان اشرف،سرفراز الحسن، ارسلان احمد،مبین خالد،ذوالقرنین چشتی،نعیم منظور،زوہیب افضل،حافظ محمد عدنان اختر، آمنہ امجد، معطر کرن، گلشن پروین، شمع منیب، احسن حسن شیری،محمد ارسلان زیب، معیز فاروق حسنین،عثمان عبداللہ،ریحان سلیم احمد، احمد ناصر، محمد عمیر اسماعیل، ذوالقرنین علی، منصور الٰہی، محمد عمار افضل،قاسم پرویز گوندل، سید علی فرحان اورفرحان اجمل سرمد شامل ہیں۔

جواب دیں

Back to top button