*سیکرٹری لوکل گورنمنٹ زید بن مقصود کا کلر کہار، اٹک اور حضرو کے ترقیاتی منصوبوں کا دورہ*

سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب زید بن مقصود نے کلر کہار کے گاؤں وسنال، اٹک اور حضرو کا دورہ کیا اور مختلف ترقیاتی منصوبوں اور صفائی ستھرائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔گاؤں وسنال میں ورلڈ بینک کے تعاون سے جاری دیہی واٹر سپلائی اسکیم کے حوالے سے پراجیکٹ ڈائریکٹر پی آر ایم ایس سی عون حیدر گوندل نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو بریفنگ دی۔ بتایا گیا کہ اسکیم کا بیشتر کام مکمل ہو چکا ہے جبکہ گھریلو کنکشنز اور میٹرز کی تنصیب جاری ہے۔ منصوبہ جلد آپریشنل ہونے کے مرحلے میں ہے۔

سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے اسکیم کے کام کے معیار اور بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ منصوبہ مکمل ہونے کے بعد وسنال کے مکینوں کو صاف اور محفوظ پینے کے پانی کی سہولت میسر آئے گی۔ انہوں نے منصوبے کے لیے پائیدار آپریشن اور مینٹیننس کے انتظامات پر بھی خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی۔اٹک میں

پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیتے ہوئے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے ڈرینج، سیوریج، سڑکوں اور دیگر میونسپل سہولیات سے متعلق کاموں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ دو انڈر گراؤنڈ اسٹوریج ٹینکس مکمل اور فعال ہو چکے ہیں جبکہ بارشی پانی کی نکاسی کے نظام پر بھی کام جاری ہے۔ 3400 فٹ طویل مرزا ڈرین مکمل کر لی گئی ہے جبکہ 4400 فٹ طویل شکردارا ڈرین کا تقریباً نصف کام مکمل ہو چکا ہے۔سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے باقی ماندہ کام کو بھی تیزی سے مکمل کرنے کی ہدایت کی تاکہ شہریوں کو نکاسی آب سمیت بنیادی میونسپل سہولیات بروقت فراہم کی جا سکیں۔حضرو میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے جائزے کے دوران بتایا گیا کہ ایک انڈر گراؤنڈ اسٹوریج ٹینک اور اہم سٹورم واٹر ڈرین مکمل ہو چکی ہے جبکہ سیوریج سسٹم کے ڈیزائن کی فیلڈ ویری فکیشن جاری ہے۔سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے حضرو کے سیوریج اور بارشی پانی کے مؤثر اخراج کے لیے متعلقہ آبپاشی نہروں کی فوری صفائی کی ہدایت کی۔سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کا اصل مقصد شہریوں کو بہتر بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہے، اس لیے مکمل ہونے والے منصوبوں کو فعال بنانے اور ان کے مؤثر استعمال کو بھی یقینی بنایا جائے۔دورے کے دوران سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے سُتھرا پنجاب پروگرام کے تحت شہری علاقوں میں صفائی ستھرائی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا اور صفائی کے مجموعی معیار کو اطمینان بخش قرار دیا۔ انہوں نے متعلقہ مینجنگ ڈائریکٹرز کو صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

جواب دیں

Back to top button