وزیراعظم پاکستان کی جانب سے شہریوں کی سہولت کے لیے پٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی کا عمل جاری ہے۔ کمشنر لاہور نعمان یوسف نے شہر کے متفرق پٹرول پمپس کا دورہ کیا اور پٹرولیم مصنوعات سبسڈی و انتظامی مانیٹرنگ کا جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور نے آوٹ فال روڈ سگیاں، ایم اے او کالج عقب روڈ پٹرول سٹیشنز کا دورہ کیا اور وزیراعظم پاکستان پٹرولیم مصنوعات سبسڈی کے تحت شہریوں کو فیول فروخت کا جائزہ لیا۔ انہوں نے پی ایس او کے 2، یورو اور ٹوٹل کے ایک ایک پٹرول اسٹیشنز کو چیک کیا۔ کمشنر لاہور نے شہریوں کی سہولت کیلئے پٹرول پمپس پر قائم انتظامیہ کے فسیلٹیشن کاونٹرز کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور سبسڈی کے تحت پٹرول پمپس کا ریکارڈ چیک کیا۔ انہوں نے پٹرول پمپس پر موجود شہریوں سے سبسڈی کے تحت فیول فراہمی کے بارے میں دریافت کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کمشنر لاہور نعمان یوسف نے کہا ہے کہ وزیراعظم فیول سبسڈی کے تحت پراسیس کے مطابق شہریوں کو فراہمی جاری ہے، شہری کسی بھی مشکل کی صورت میں پٹرول پمپس پر قائم کاونٹرز سے مدد لیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ شہریوں کی سہولت مقدم ہے حکومت کی جانب سے سبسڈی شہریوں تک پہنچ رہی ہے، ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز براہ راست پٹرول پمپس سے جاری سبسڈی کو مانیٹر کررہے ہیں۔
Read Next
3 دن ago
کمشنر لاہور نعمان یوسف کا انسداد ڈینگی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کیلئے داتا گنج بخش زون کے مختلف علاقوں کا دورہ
4 دن ago
*کمشنر لاہورکی زیر صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ کمیٹی اجلاس،واسا،ایم سی ایل،بورڈ آف ریونیو ترقیاتی سکیموں کا جائزہ و منظوری۔*
1 ہفتہ ago
*لاہور میں 12تا 14مارچ 2027تین دن بسنت کی اجازت ہوگی۔مینوفیکچررز رجسٹریشن کا آغاز ہوچکا ہے۔اجازت نامے لازمی ہیں۔کمشنر لاہور*
1 ہفتہ ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز کے ہمراہ کا لاہور جنرل ہسپتال کا دورہ*
2 ہفتے ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا ٹی ایچ کیو ہسپتال سانگلہ ہل۔ ڈسپوزل اسٹیشن سانگلہ ہل کا دورہ۔*
Related Articles
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا مریم آباد کا دورہ۔ سالانہ زیارت مقدسہ مریم 4تا6ستمبر مرکزی تقریبات جاری*
2 ہفتے ago
کمشنر لاہور ڈویژن نعمان یوسف کا نکاسی آب انتظامات جائزہ کے لئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ
2 ہفتے ago
تمام اضلاع انسداد سموگ کیلئے سکواڈز قائم کریں اور فیلڈ میں سو فیصد متحرک رکھیں،کمشنر لاہور
2 ہفتے ago



