پنجاب میں ایڈمنسٹریٹرز کی تقرریوں کا نیا گزٹ نوٹیفکیشن جاری،میونسپل کارپوریشنز،ڈی سیز،میونسپل کمیٹیاں اے ڈی سی میونسپل سروسز کے حوالے

محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب نے بلدیاتی اداروں میں ایڈمنسٹریٹرز کی تقرریوں کے حوالے سے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔نوٹیفکیشن

نمبر SOR(LG)1-11/2019۔ پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 (LXXX مجریہ 2025) کی دفعہ 76 کے تحت تفویض کردہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے اور نوٹیفکیشن نمبر SOR(LG)1-11/2019 مورخہ 30 مئی 2024 میں جزوی ترمیم کرتے ہوئے، گورنر پنجاب فوری طور پر درج ذیل کے مطابق سیریل نمبر 2، 4 اور 6 پر موجود اندراجات میں ترمیم کرنے کی منظوری دیتے ہیں:میونسپل کارپوریشنز (ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز) کے ایڈمنسٹریٹر کی ذمہ داریاں متعلقہ ضلع کے ڈپٹی کمشنر کو دے دی گئی ہیں۔میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ کے ایڈمنسٹریٹر ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ہونگے۔ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں قائم تمام میونسپل کمیٹیوں کے ایڈمنسٹریٹرز متعلقہ ضلع کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (میونسپل سروسز ) ہونگے۔محکمہ بلدیات پنجاب اور محکمہ قانون کے سیکرٹریز کی منظوری کے بعد گزٹ نوٹیفکیشن کا اجراء کیا گیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button