*یو ای ٹی لاہور اور الجزاری اکیڈمی کے درمیان پائیدار آبی حل کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط*

یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور اور الجزاری اکیڈمی کے درمیان پائیدار آبی حل کے فروغ کے لیے تعاون کی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ مفاہمت کی یادداشت پر وائس چانسلر یو ای ٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر اور پرنسپل الجزاری اکیڈمی ڈاکٹر ثومان خالد نے دستخط کیے۔مفاہمت کی یادداشت کا مقصد واٹر، سینیٹیشن اینڈ ہائجین (WASH) سیکٹر میں مشترکہ تحقیق، جدت اور ٹیکنالوجی کی ترقی کو فروغ دینا ہے۔ معاہدے کے تحت طلبہ کے لیے انٹرن شپ کے مواقع، فیکلٹی کی شمولیت اور خصوصی تربیتی پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا، جبکہ علم کے تبادلے اور صلاحیت سازی کے لیے دونوں ادارے مشترکہ اقدامات کریں گے۔اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ باہمی تعاون کے ذریعے تحقیقی بنیادوں پر ایسے حل تیار کیے جائیں گے جو پانی، سینیٹیشن اور ماحول سے متعلق مسائل کے پائیدار حل اور پائیدار ترقی کے فروغ میں معاون ثابت ہوں۔دریں اثناء محکمہ ہاؤسنگ، الجزاری اکیڈمی، یونیسیف اور دیگر ترقیاتی شراکت داروں کے اشتراک سے پنجاب میں پہلی بین الاقوامی سسٹین ایبل، سمارٹ اینڈ کلائمیٹ ریزیلینٹ واٹر سسٹمز کانفرنس مارچ 2027ء میں منعقد ہوگی۔ کانفرنس میں ملکی و غیر ملکی محققین، ماہرین اور واٹر سیکٹر سے وابستہ مختلف اداروں کے نمائندگان شرکت کریں گے۔کانفرنس کا مقصد پانی، سینیٹیشن، ماحولیات، واٹر گورننس اور پبلک ہیلتھ کے شعبوں میں تحقیق، جدت اور علم کے تبادلے کو فروغ دینا اور پائیدار آبی نظام کی ترقی کے لیے مشترکہ کوششوں کو مزید مؤثر بنانا ہے۔

جواب دیں

Back to top button