پنجاب میں پہلی بین الاقوامی سسٹین ایبل، سمارٹ اینڈ کلائمیٹ ریزیلینٹ واٹر سسٹمز کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد صوبائی دارالحکومت لاہور میں مارچ 2027ء میں کیا جائے گا۔ تین روزہ کانفرنس پنجاب واسا، الجزاری واٹر اکیڈمی، یونیسیف، آگاہی، ویلٹ ہنگر ہائی لائف اور دیگر ڈویلپمنٹ پارٹنرز کے اشتراک سے منعقد ہوگی۔محکمہ ہاؤسنگ کے ترجمان کے مطابق کانفرنس میں غیر ملکی محققین اور ماہرین خصوصی شرکت کریں گے، جبکہ متعلقہ سرکاری و نجی اداروں، تعلیمی اداروں، این جی اوز، ڈویلپمنٹ پارٹنرز اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو بھی شرکت کی دعوت دی جائے گی۔ترجمان نے بتایا کہ کانفرنس میں واٹر سپلائی، سینی ٹیشن، ماحولیات، واٹر گورننس، پبلک ہیلتھ اور دیگر متعلقہ موضوعات پر مختلف سیشنز منعقد کیے جائیں گے۔ ملکی و غیر ملکی محققین اپنے تحقیقی مقالے پیش کریں گے، جبکہ تحقیقی مقالے جمع کروانے کی آخری تاریخ 15 اکتوبر 2026ء مقرر کی گئی ہے۔ترجمان کے مطابق حکومت پنجاب اور الجزاری واٹر اکیڈمی کا خصوصی پینل کانفرنس کے لیے موصول ہونے والے تحقیقی مقالوں کا جائزہ لے گا۔ پینل کے اراکین کا تعلق واٹر اینڈ سینی ٹیشن سیکٹر سے ہوگا اور تحقیقی مقالوں کے انتخاب کے لیے مقررہ معیار کو مدنظر رکھا جائے گا۔کانفرنس کے اختتام پر پیش کیے جانے والے تحقیقی کام اور اہم مباحث پر مشتمل ایک جامع تحقیقی جریدہ بھی شائع کیا جائے گا، جس میں واٹر، سینی ٹیشن، ماحولیات اور متعلقہ شعبوں سے متعلق تحقیق اور سفارشات کو اجاگر کیا جائے گا۔ترجمان کے مطابق پہلی بین الاقوامی کانفرنس کا مقصد واٹر، سینی ٹیشن، ماحولیات اور متعلقہ سیکٹرز میں تحقیق کو فروغ دینا، ملکی و غیر ملکی ماہرین کے تجربات سے استفادہ کرنا اور علم و تحقیق کے تبادلے کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔ کانفرنس سے پنجاب میں جاری واٹر اینڈ سینی ٹیشن سیکٹر کی بامعنی توسیع اور جدید و پائیدار نظام کی ترقی میں بھی مدد ملے گی۔
Read Next
6 گھنٹے ago
*اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کی درخواستوں اور اقساط کی ہفتہ وار بنیادوں پر مانیٹرنگ کا فیصلہ*
1 دن ago
*صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کی چین کے قومی دن کی تقریب میں خصوصی شرکت*
3 دن ago
پی ایچ اے ملازمین کے لئے حج قرعہ اندازی،5 خوش نصیبوں کے ناموں کا اعلان
3 دن ago
سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب نورالامین مینگل کا فیصل آباد میں مختلف ترقیاتی سائٹس کا دورہ
4 دن ago
اپنی چھت اپنا گھر پروگرام صرف ہاؤسنگ منصوبہ نہیں۔ محفوظ اور باوقار مستقبل کی بنیاد ہے،بلال یاسین
Related Articles
نالہ لئی کی صفائی،تجاوزات کے خاتمے اور سیلابی صورتحال سے بچاؤ کے لئے جامع اقدامات کا فیصلہ
1 ہفتہ ago
وزیر اعلٰی صاف پانی پراجیکٹ، 30 نومبر تک راولپنڈی ڈویژن میں 706 فلٹریشن پلانٹس مکمل و فعال کرنے کا ہدف
1 ہفتہ ago




