وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کے حوالے سے سکردو میں پارٹی سیکریٹریٹ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تمام جیالوں سمیت صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو مبارک باد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی گلگت بلتستان کے ساتھ محبت اور قربت منفرد اور مثال ہے۔ 7 جون کو ہم نے بغیر کسی سہارے کے، صرف بلاول بھٹو کی قیادت میں عوام کی عدالت کا رخ کیا تھا اور ہم گلگت بلتستان کے عوام کے تہہ دل سے مشکور ہیں جنہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی پر اپنے کامل اعتماد کا اظہار کیا۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پچھلے نو سالوں میں ہم نے مسلسل گلگت بلتستان کی بہتری اور فلاح کے بارے میں سوچا ہے، اور اب وقت آ گیا ہے کہ ان تدابیر پر عملی کام کیا جائے۔ تمام تر مشکل حالات کے باوجود ہم اپنے نظریے، منشور اور منزل پر ثابت قدم رہے۔ آج گلگت بلتستان کے عوام پیپلز پارٹی کی حکومت سے بہت سی امیدیں وابستہ کیے ہوئے ہیں کیونکہ یہ خالصتاً عوام کی اپنی حکومت ہے۔ پیپلز پارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جس کے ادوارِ اقتدار میں حکومتی دروازے ہمیشہ عام عوام کے لیے کھلے رہتے ہیں۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ گلگت بلتستان کے تمام مسائل سے اچھی طرح واقف ہیں اور خطے کے تمام طبقات اور سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر آگے بڑھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے سامنے سب سے بڑا چیلنج غربت، بے روزگاری اور بجلی کا بحران ہے۔ اگلے پانچ سالوں کے دوران ہم گلگت بلتستان کو ایک ماڈل صوبہ بنائیں گے اور یہاں معاشی انقلاب برپا کریں گے۔ یہ خطہ معدنی اور قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، اور ہم ہر ممکن اقدام کے ذریعے یہاں کے عوام کی معیشت اور معیارِ زندگی کو بہتر بنائیں گے۔
Read Next
4 دن ago
بہترین قانون سازی کے تحت بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ممکن بنایا جائے گا، وزیر اعلٰی گلگت بلتستان امجد حسین
5 دن ago
وزیر اعلیٰ امجد حسین کو ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے کنوداس واٹر سپلائی منصوبے کے حوالے سے بریفنگ
5 دن ago
*وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین سے انجمن امامیہ کے نمائندہ وفد کی ملاقات*
6 دن ago
*گلگت بلتستان کابینہ نے مالی سال 2026-27کا 218 ارب روپے حجم کا بجٹ منظور کر لیا۔*
6 دن ago
گلگت شہر میں صفائی کے نظام کو مزید موثر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے خصوصی منصوبے کا باقاعدہ افتتاح
Related Articles
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی زیر صدارت تالی داس سیلاب متاثرین کو درپیش مشکلات کے حل سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس
7 دن ago
میڈیا ورکرز کو حکومت کی مقرر کردہ کم از کم اجرت کے مطابق تنخواہوں کی بروقت ادائیگی یقینی بنائی جائے،وزیر اعلٰی گلگت بلتستان
7 دن ago
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ہدایت پر ٹینکرز ایسوسی ایشن سے کامیاب مذاکرات، ایندھن کی ترسیل بحال
1 ہفتہ ago
اساتذہ کی کمی دور کرنے کیلئے ریکروٹمنٹ پالیسی کو جلد حتمی شکل دے کر بھرتیوں کے عمل کا آغاز کیا جائے گا،وزیر اعلٰی گلگت بلتستان
2 ہفتے ago


