*اسلام آباد،بلدیاتی انتخابات، کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ میں دو دن کی توسیع*

اسلام آباد لوکل گورنمنٹ انتخابات کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ میں دو دن کی توسیع کر دی گئی ہے۔ اسلام آباد لوکل گورنمنٹ انتخابات میں حصہ لینے کے خواہش مند امیدوار اب 8 نومبر 2026ء تک اپنے کاغذاتِ نامزدگی متعلقہ ریٹرننگ افسران کے پاس جمع کرا سکتے ہیں۔تمام خواہش مند امیدواروں سے گزارش ہے کہ وہ مقررہ تاریخ سے قبل اپنے کاغذاتِ نامزدگی مکمل دستاویزات کے ساتھ جمع کرائیں تاکہ کسی قسم کی دشواری سے بچا جا سکے۔

جواب دیں

Back to top button