راوی اربن ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے راوی شہر میں کمرشل نادہندگان کیخلاف آپریشن کر کے متعدد کاروباری مراکز سربمہر کر دیا۔
آپریشن شعبہ انفورسٹمنٹ اور کمرشل افسران کی زیر نگرانی روڈا ٹیم نے کیا۔بھینی روڈ پر ہونیوالی کارروائی میں اللہ دتہ،فاروق مارکیٹ کی 14دکانیں سیل کر دی گئیں۔روڈا ٹیم کی کارروائی میں عمران پوائنٹ کی 4شاپ،اشرف شادی ہال بھی سیل کر دیا۔دوران آپریشن نادہندہ عبد العزیز گودام اور اظہار ٹریڈر دفترکو بھی کام سے روک دیا گیا۔روڈا انتظامیہ کے مطابق ترقی کیلئے ٹیکس واجبات کی بروقت ادائیگی ضروری، مالکان ذمہ داری پوری کریں۔






