*محکمہ بلدیات پنجاب نے یکم جولائی سےمحکمہ ایکسائز کے ذریعے ماہانہ سینی ٹیشن فیس کی وصولی کا ٹیرف اور نوٹیفکیشن جاری کر دیا*

اس سلسلہ میں سیکرٹری بلدیات پنجاب زید بن مقصود کے حکم پر سیکشن آفیسر کمپنیز محمد اسلم ندیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ بلدیات و ترقیِ کمیونٹی (LG&CD) اور محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول (ET&NC) کے مابین مورخہ 21-09-2026 کو طے پانے والے ‘سروس لیول ایگریمنٹ’ (SLA) کے نتیجے میں؛ اور صوبائی کابینہ کی جانب سے 6 اگست 2026 کو منعقدہ اپنے 36ویں اجلاس میں دی گئی منظوری کے تسلسل میں، محکمہ بلدیات و ترقیِ کمیونٹی، حکومتِ پنجاب، ‘ستھرا پنجاب پروگرام’ کے تحت صفائی کی فیس (Sanitation Fee) کی وصولی کی ذمہ داری محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول، حکومتِ پنجاب کے سپرد کرتا ہے۔ یہ عمل یکم جولائی 2026 سے نافذ العمل ہوگا اور اس کے لیے شہری علاقوں (رہائشی و تجارتی) کے واسطے درج ذیل نرخ (ٹیرف) لاگو ہوں گے جن کی منظوری کابینہ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ و ترقی (SCCFD) نے 21 مئی 2024 کو منعقدہ اپنے چوتھے اجلاس میں دی تھی:شہری رہائشی،منظور شدہ نرخ (روپے/ماہ)،شہری تجارتی

،منظور شدہ نرخ (روپے/ماہ) جو اس طرح ہیں۔5 مرلے تک300 روپے ،چھوٹا کاروبار500/- روپے،05 سے 10 مرلے500/- روپے ماہانہ،درمیانہ کاروبار1,000/-10 سے 20 مرلے 1,000/- روپے ماہانہ، 20 سے 40 مرلے2,000/- روپے، بڑا کاروبار3,000/-،40 مرلے سے زائد5,000/-روپے سینی ٹیشن ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

جواب دیں

Back to top button