بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا عزیر بھٹی زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،دو مسمار،چار سربمہر

بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ نے ایڈمنسٹریٹر وڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کی ہدایت پر عزیز بھٹی زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کیا۔

میٹروپولیٹن آفیسر پلاننگ ڈاکٹر رائے امتیاز حسن کی نگرانی میں اسکواڈ نے دو غیر قانونی تعمیرات کو مسمار جبکہ 4 کو سربمہر کر دیا۔جن علاقوں میں آپریشن کیا گیا۔ دوروغہ والا،فتح گڑھ اور سلامت پورہ گلشن فاروق، نوید پارک، مین بازار گلشن پارک شامل ہیں۔

جواب دیں

Back to top button