*لاہور میں جاری پولیو مہم جائزہ.کمشنر لاہور نعمان یوسف کا ایل او ایس پولیو سنٹر۔رسول پارک۔سمن آباد ایریاز کا دورہ.*

کمشنر لاہور نعمان یوسف نے لاہور میں جاری پولیو مہم جائزہ کے لیے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے ایل او ایس پولیو سنٹر، رسول پارک اور سمن آباد علاقوں کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور نے پولیو قطرے پینے والے بچے کو مارک بھی کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کمشنر لاہور نعمان یوسف نے کہا ہے کہ جاری پولیو مہم میں لاہور میں 5 سال کی عمر تک کے ہر بچے کو قطرے پلائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں جاری انسداد پولیو مہم میں 22لاکھ 85ہزار229 بچوں کو پولیو قطرے پلانے جارہے ہیں۔ پولیو مہم کے لیے 5825 موبائیل ٹیمز اور 371فکسڈ ٹیمز متحرک ہیں جبکہ 214ٹرانزٹ پوائنٹس کو بھی ٹارگٹ کیا جارہا ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ہسپتالوں میں پولیو کاونٹرز قائم ہیں، تمام اڈوں، ریلوے سٹیشن پر خصوصی ٹیمیں تعینات ہیں، اس کے ساتھ گھروں پر آنے والے مہمان بچوں و ملازمین کے بچوں پر بھی فوکس کیا جارہا ہے۔کمشنر لاہور نعمان یوسف نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ پولیو ورکرز ہر دروازے پر موجود ہیں، والدین بھرپور ذمہ داری سے اپنا کردار ادا کریں، زندگی بھر کے پولیو مرض سے نجات بچوں کی نہیں والدین کی اولین ذمہ داری ہے، پولیو زندگی بھر کی معزوری ہے، اپنے بچوں کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔

جواب دیں

Back to top button